قبر پہ درخت لگانا کیسا ہے ؟

سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 میرا سوال ہے کہ قبر کے اوپر درخت کو لگانا کیسا ہے حوالہ کے ساتھ جواب چاہیے

سائل محمد شمشاد علی

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 قبر کے اوپر درخت لگانا مناسب نہیں ہے. سایہ کے لئے قبرستان کے باہر لگائے جا سکتے ہیں۔
جیسا کہ امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن اسی سوال کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں
درخت اگر سایہ زائرین کے لیے ہو اچھا ہے، مگر قبرستان سے جُدا ہو۔
(فتاویٰ رضویہ شریف ج ۹)

 ہاں قبر پر تر ٹہنی لگانا چاہئے کہ اس سے عذاب میں تخفیف ہوگی انشاءاللہ عزوجل

مشکوٰۃ شریف میں ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ کا دو قبروں کے پاس سے گزر ہوا فرمایا کہ دونوں میتوں کو عذاب ہو رہا ہے ان میں سے ایک تو پیشاب کی چھینٹوں سے نہیں بچتا تھا اور دوسرا چغلی کیا کرتا تھا

ثم اخذ جریدۃ رطبۃ فشقھا نصفین ثم غرز فی کل قبر واحدۃ قالوا یا رسول اللہ لم صنعت ھذا فقال لعلہ ان یخفف عنھما ما لم ییبسا

پھر آپ ﷺ نے ہری ٹہنی لی اور اس کے دو ٹکڑے فرمائے
پھر ہر قبر پر ایک ایک نصب کر دی صحابہ نے عرض کی یا رسول اللہ ﷺ آپ نے ایسا کیوں کیا؟
تو آپ ﷺ نے فرمایا جب یہ تک خشک نہ ہوں تب تک ان کے عذاب میں کمی ہوتی رہے

اس حدیث کی شرح میں امام نووی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں
کہا گیا ہے کہ اس لئے عذاب کم ہوگا کہ جب تک تر رہیں گی تسبیح پڑھیں گی
 (جاء الحق حصہ اول ص 239) 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب

محمد ذیشان رضا مصباحی

لکھیم پور کھیری یوپی

قبر پہ درخت لگانا کیسا ہے ؟

Qabr Par Darakht Lagana Kaisa?

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *