نبی جی کہنا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی جی کہنا کیسا؟
جیسا کہ بعض نعت خواں پڑھتے ہیں

 سائل: محمد نعیم بہرائچ شریف

جواب 
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 
الجواب بعون الملک الوھاب
لفظ ”جی” ہر ایرے غیرے کے لئے استعمال ہوتا ہے اس لیے شان اقدس ﷺ میں اسے استعمال کرنے سے احتراز کرنا چاہئے
جیسے کہ حضور علیہ السلام کے لئے لفظ ”صاحب” قرآن میں وارد ہے مگر یہ ہر کسی کے لیے استعمال ہوتا ہے اس لیے اس سے بچنا چاہیے۔ 
 فتاویٰ رضویہ شریف میں ایک سوال کے جواب میں ہے
حضور اقد س صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم پر اطلاق صاحب خود قرآن عظیم میں وارد
 والنجم إذا ھوی ما ضل صاحبکم وما غوی
اس پیارے چمکتے تارے محمد کی قسم جب یہ معراج سے اترے،تمھارے صاحب نہ بہکے نہ بے راہ چلے۔
مگر نام اقدس کے ساتھ اس طور پر لفظ صاحب کا ملانا آریوں اور پادریوں کا شعار ہے وہ اسے معروف تعظیم میں لاتے ہیں جو زید وعمر کے لئے رائج ہے کہ شیخ صاحب، مرزاصاحب، پادری صاحب، پنڈت صاحب۔
لہذا اس سے احتراز چاہئے، ہاں یوں کہا جائے کہ حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ہمارے صاحب ہیں آقا ہیں مالک ہیں مولٰی ہیں۔
 (فتاویٰ رضویہ مترجم ج 14 ص614)

 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

 

 

کتبہ محمد ذیشان مصباحی غفر لہ
محمدی لکھیم پور کھیری یوپی
 

الجواب صحیح

محمد ابوالحسن قادری رضوی غفرلہ

 

نبی جی کہنا کیسا ہے؟

 

Nabi Ji Kehna Kaisa Hai?

About حسنین مصباحی

Check Also

جو قرآن بھول جائے اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *