بیٹا اگر دیوبندی ہو جائے تو باپ کا وراث ہوگا یا نہیں ؟

سوال

زید کا ایک بیٹا دیوبندی ہو گیا اور زید کا انتقال ہو گیا تو وہ دیوبندی بیٹا وارث ہوگا یا نہیں اگر نہیں تو کیوں؟

جواب 

الجواب بعون الملک الوھا

وہابی دیوبندی اللہ عزوجل اور رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخیاں کرنے کے سبب کافر و مرتد ہیں،لہذا صورت مسؤلہ میں بر صدق مستفتی اگر زید کا بیٹا دیوبندی ہو گیا اور زید کا انتقال ہو گیا ہو تو دیوبندی بیٹا بسبب دیوبندیت کافر و مرتد ہے اور وہ زید کے ترکہ سے حصہ نہیں پائے گا۔

فتاوی سراجیہ میں ہے
المرتد لا یرث احدا و لا یورث عنه  

(ص۵۷۷ کتاب الفرائض)

یعنی مرتد نہ تو خود کسی کا وارث ہوگا اور نہ تو دوسرا اس کی میراث کا وارث ہوگا، سراجی میں ہے

اما المرتد فلا یرث من احد الخ لانه عصی ربع عزوجل بارتداد فلا یستحق الصلة الشرعیة التی ھی الارث بل یجازی بالحرمان کالقاتل ظلما و ایضا لا ملة للمرتد

بہار شریعت میں ہے

وہ لوگ جو انبیاء علیھم السلام کی صریح توہین کے مرتکب ہوں وہ بھی وارث نہ ہوں گے

(ص۱۱۱۳)

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

 

کتبہ:محمد صدیق حسن نوری امجدی غفر لہ

مہراج گنج، ضلع بہرائچ شریف یوپی انڈیا

 

بیٹا اگر دیوبندی ہو جائے تو باپ کا وراث ہوگا یا نہیں ؟

Agar Beta Dewbandi Hojaye To Waris Hoga?

About حسنین مصباحی

Check Also

میت کے ترکہ سے کتنے حقوق متعلق ہوتے ہیں؟

سوال میت کے ترکہ سے کتنے حقوق متعلق ہوتے ہیں رہنمائی فرمائیں جواب  الجواب بعون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *