علم الفرائض کیا ہے نیز اس کی اہمیت کیا ہے؟

سوال

علم فرائض سے کیا مراد ہے؟اسکی اہمیت و ضرورت کیا ہے؟

 کیا قران و حدیث میں اسکی ضرورت بتائی گئی ہے؟

جواب 

الجواب بعون الملک الوہاب 

علم فرائض سے مراد وہ علم ہے جس سے میت کے تمام وارثین کو ان کا پورا پورا حق مل جائے۔

خلاصۃ الفرائض میں ہے

وہ علم جس سے میت کے ترکے میں ہر وارث کا پورا پورا حق معلوم ہو جائے اس علم کو فرائض اور علم فرائض بھی کہتے ہیں
 (ص ۱۱)

علم فرائض کا حصول واجب ہے جیسا کہ الجوہرہ النیرہ میں ہے

الفرائض من العلوم الشريفة التی یجب العنایة بھا لافتقار الناس الیھا قال علیہ السّلام الفرائض نصف العلم و ھو اول علم یرفع من الامۃ

( ج ۲ ص۳۸۸)

یعنی علم میراث ان عزیز ترین علوم میں سے ہے جس کی طرف متوجہ ہونا ضروری ہے اس لئے کہ لوگوں کو اس کی ضرورت ہوتی ہے حضورﷺ نے فرمایا” فرائض نصف علم ہے اور یہی وہ علم ہے جس کو سب سے پہلے امت سے اٹھایا جائے گا۔

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

 

کتبہ:محمد صدیق حسن نوری امجدی غفر لہ

مہراج گنج، ضلع بہرائچ شریف یوپی انڈیا

علم الفرائض کیا ہے نیز اس کی اہمیت کیا ہے؟

Ilmul Faraiz Kya Hai aur Uski Ahmiyat Kya Hai

About حسنین مصباحی

Check Also

بیٹا اگر دیوبندی ہو جائے تو باپ کا وراث ہوگا یا نہیں ؟

سوال زید کا ایک بیٹا دیوبندی ہو گیا اور زید کا انتقال ہو گیا تو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *