حضورﷺ پر کوڑا ڈالنے والی بڑھیا کی روایت درست ہے یا نہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
 علمائے کرام و مفتیان عظام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ ایک روایت جو بڑی مشہور ہے حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے اوپر ایک بڑھیا کچرا ڈالتی تھی کیا یہ روایت صحیح ہے تفصیلی جواب عنایت فرمائیں 
 سائل: محمد یونس ہاشمی بھدوہی یوپی

جواب


الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 یہ روایت غیر معتبر و ناقابل قبول ہے
 اس کے متعلق حضرت علامہ مولانا مفتی شریف الحق امجدی عليہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: کوڑا کرکٹ ڈالنے والی روایت اس وقت یاد نہیں ہے

 (فتاویٰ شارح بخاری کتاب العقائد ج ١ ص ٤١٥)
 مفتی ذوالفقار نعیمی صاحب تحریر فرماتے ہیں
 
قال رسول الله صلى الله عليه کنت بین شر جارین بین ابی لہب وعقبة بن أبي معيط ان كانا ليأتيان بالفروث فيطرحانها على بابى حتى انهم ليأتون ببعض ما يطرحون من الأذى فيطرحونه
على بابى فيخرج به رسول الله صلى الله عليه وسلم فيقول يا بنى عبد مناف أي جوار هذا ثم يلقيه بالطريق
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں ابولہب اور عقبہ بن ابی معیط دو بدترین پڑوسیوں کے بیچ میں رہتا ہوں جو گوبر کے اوجھ اور بعض اوقات تکلیف دینے والی چیزیں (پاخانہ خون وغیرہ) میرے دروازے پر پھینکتے ہیں تو نبی کریم صلی اللہ وسلم باہر نکلتے اور ان دونوں سے کہتے کہ اے عبد مناف کی اولاد یہ کونسا پڑوس ہے مطلب کیا یہی پڑوسی کا حق ہوتا ہے پھر اس گندگی کو راستے سے ہٹا دیتے.
 الحاصل عقبہ بن ابی معیط بھی پڑوسی تھا لیکن اس کے کوڑا کچڑا وغیرہ ڈالنے پر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اس کے لیے بھی اور اس کے ساتھیوں کے لیے دعائے ہلاکت فرماتے ہیں اور ابولہب اور ابو عقبہ کو پڑوسی کے حقوق یاد دہانی کراتے ہیں نیز انہیں گندگی گھر کے دروازے پر ڈالنے کی وجہ سے گندے پڑوسی قرار دیتے ہیں لیکن اس عورت کو کوڑا ڈالنے پر کچھ نہیں فرماتے ہیں بلکہ اس کی خیریت کے لیے اس کے گھر جاتے ہیں اور اس کے گھر کے کام کرتے ہیں جیسا کہ بعض واعظین نے مشہور کر رکھا ہے یہ بالکل خلاف معقول بات ہے 
 بخاری شر یف اور کتب حدیث وسیر کی ذکر کردہ روایات کے مقابلے میں عورت کے کوڑا ڈالنے والی روایت بالکل غیر معقول غیر معتبر و مستند اور ناقابل قبول ہے
 فتاویٰ اترکھنڈ ج ٢ ص ٤٦٥تا ٤٦٦باب احکام حظرو اباحت
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


عبده المذنب عفى عنه محمد انعام الحق رضا قادری


مراد آباد یوپی انڈیا
 ٩/رجب المرجب ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

One comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *