جانوروں کی روح کون قبض کرتا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جانوروں میں روح ہوتی ہے یا جان اور جب جانور مرتا ہے تو اس کی روح کون نکالتا ہے
 سائل محمد آفتاب قادری لکھیم پور کھیری
 

جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 روح اور جان ایک ہی چیز ہے روح عربی لفظ ہے اور جان اس کی اردو ہے جانوروں میں بھی روح ہوتی ہے
جانوروں کی روح کون قبض کرتا ہے اس حوالے سے علامہ شیح احمد شہاب الدین بن حجر الھیتمی المکی رحمہ اللہ تعالیٰ (المتوفي ٩٧٤ ھ) نے اپنی تصنیف فتاویٰ حدیثیہ میں ایک باب باندھا ہے جس سے مستفاد ہوتا ہے کہ ہر ذی روح (خواہ وہ انسان ہو یا جانور) کی روح قبض کرنے کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے ملک الموت حضرت عزرائیل علیہ السلام کو عطا فرمائی ہے اور وہی ہر ذی روح کی روح قبض کرتے ہیں
 
الذي دلت عليه الأحاديث أن ملك الموت يقبض جميع أنواع الحيوانات من بني آدم وغيرهم من ذلك قوله مخاطباً لنبينا صلى الله عليه وسلم: والله يا محمد! لو أني أردت أقبض روح بعوضة ما قدرت على ذلك حتى يكون الله هو الآمر بقبضها. قال القرطبي : وفي هذا الخبر ما يدل على أن ملك الموت هو الموكل بقبض كل ذي روح، وأن تصرفه كله بأمر الله عزوجل وبخلقه واختراعه
اور حضرت مالک بن انس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ کیا مچھروں کی روح بھی ملک الموت نکالتے ہیں؟ تو آپ نے فرمایا :ان میں جان ہوتی ہے؟ کہا گیا ہاں :فرمایا ہاں ان کی روح بھی ملک الموت ہی قبض کرتے ہیں 
 
قال القرطبي أيضا : وهذا عام في كل ذي روح ومن ثم لما سئل مالك رضي الله عنه عن البراغيث أن ملك الموت هل يقبض أرواحها؟ أطرق ملياً، ثم قال: ألها نفس؟ قيل: نعم! قال: ملك الموت يقبض أرواحها 
فتاویٰ حدیثیہ: مطلب ھل ملک الموت یقبض أرواح الحیوانات کلھا ص ٥ مطبع:ہاتف بیروت لبنان
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


 کتبہ: محمد ذیشان مصباحی غفر لہ


دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی
 ٢٠/ذوالحجۃ الحرام ١٤٤٢ھ

تصدیق شدہ

حضرت علامہ و مولانا، مفتی محمد ابو الحسن قادری رضوی مصباحی مد ظلہ العالی والنورانی 

 صدر شعبۂ افتاء جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی وبانی جامعہ تاج الشریعہ بہرائچ شریف یوپی

About حسنین مصباحی

Check Also

اقامت و جماعت میں کچھ وقفہ ہو جائے تو کیا اقامت کا اعادہ کیا جائے گا؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے …

One comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *