سوال
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
علماء کرام و مفتیان عظام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ زنا کی اصطلاحی تعریف کیا ہے؟
رہنمائی فرمائیں
سائل :عمران احمد اسماعیلی بستی
جواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب : مرد کا اپنی بیوی کے علاوہ کسی عورت سے اس طرح وطی کرنا کہ حشفہ شرمگاہ میں داخل ہو جائے زنا کہلاتا ہے
جوہرہ نیرہ میں ہے
الزنا ھو الوطء في فرج المرأۃ العاری من نکاح أو ملك أو شبھتھما ویتجاوز الختان الختان
(الجزء الثانی کتاب الحدود، ص ٣٧٣ ط. دار الکتب العلمیہ)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد ذیشان مصباحی غفر لہ
دلاور پور، محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا