امام حسین رضی اللہ عنہ کے نام سے چبوترہ بنوانا کیسا ؟

سوال

امام حسین رضی اللہ عنہ کے نام سے چبوترہ بنوانا کیسا ہے؟

جوابـ

سب سے پہلے یہ سمجھ لیں کہ مروجہ تعزیہ داری حرام ہے
اب اگر چبوترہ تعزیہ رکھنے کے لئے بنوایا جائے تو یہ بالکل درست نہیں کہ یہ ایک حرام کام کے لئے ہے جو کہ حرام ہے اس میں چندہ دینا بھی جائز نہیں ہے کہ یہ کار گناہ پر مدد ہے

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا

وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى ۪-وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ۪- وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ

(سورۃ المائدہ الآئۃ ۲)

ترجمہ کنز الایمان

اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ شدید عذاب دینے والا ہے۔

 ہاں اگر چبوترہ کسی غرض صحیح کے لئے بنوایا جائے جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں تو جائز اور باعث ثواب ہے

 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

محمد ذیشان رضا مصباحی 

 

 

امام حسین رضی اللہ عنہ کے نام سے چبوترہ بنوانا کیسا ؟

Imam Husain Ka Chaboorta Banana Kaisa?

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *