اللہ کے لیے جمع کا صیغہ استعمال کرنا کیسا ہے؟

سوال

 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ بنیت تعظیم اللہ تعالیٰ کو ”فرماتے ہیں” کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟ شریعت کا کیا حکم ہے رہنمائی فرمائیں

 سائل :محمد مستقیم رضا جموں کشمیر

جواب

وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب
کہہ سکتے ہیں لیکن بہتر یہ ہے کہ شان الوہیت میں واحد کا صیغہ استعمال کیا جائے کہ یہ وحدانیت پر زیادہ دلالت کرتا ہے ۔
:فتاویٰ رضویہ میں اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں ہے 
حرج نہیں، اور بہتر صیغۂ واحد ہے کہ واحد احد کے لیے وہی انسب ہے، قرآن عظیم میں ایک جگہ رب عزوجل سے خطاب جمع ہے رب ارجعون، وہ بھی زبان کافر سے ہے۔
(مترجم ج 11 ص 207)
واللہ تعالٰی اعلم  
محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 

 

اللہ کے لیے جمع کا صیغہ استعمال کرنا کیسا ہے؟

 

Allah Ke Liye Jama Ka Segha Istemal Karna Kaisa?

About حسنین مصباحی

Check Also

جو قرآن بھول جائے اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *