وہابی سے نکاح کرنا اور پڑھانا کیسا ہے ؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے اپنے لڑکے کی شادی وہابی کے یہاں کی اور عمرو بکر جو سنی صحیح العقیدہ عالم ہیں ان دونوں نے جا کر لڑکی سے توبہ کروا کر نکاح پڑھا دیا اور وہاں کچھ کھایا نہیں کچھ دن کے بعد جب خالد نے کہا کہ آپ نے نکاح پڑھایا یہ غلط کیا تو عمرو نے کہا اگر غلط ہے تو دکھائیے تو مفتی جلال الدین علیہ الرحمہ کی کتاب ”بدمذھبوں سے رشتے” کا کچھ ورق واٹسپ پر بھیج دیا گیا عمرو نےکہا بعد میں پڑھونگا کئی دن گزر گئے لیکن عمرو کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا
لہذا عمرو بکر اور جو لوگ اس نکاح میں شریک ہوئے اور زید جس نے جان بوجھ کر وہابی کے یہاں اپنے لڑکے کی شادی کی ان سب کے بارے میں شرع شریف کا کیا حکم ہے بیان فرمائیں  ؟
 المستفتی   شیر محمد قادری
گورکھپوری

جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
  وہابی کی لڑکی اگر عقیدتاً وہابیہ ہی ہو تو اس سے نکاح کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ وہابیہ ،دیابنہ اپنے عقائد کفریہ،ضلالیہ کی بناء پر کافر و مرتد ہیں اور           کافر و مرتد لڑکا، لڑکی سے کسی سنی صحیح العقیدہ لڑکا، لڑکی کا نکاح نہیں ہو سکتا۔
:الفتاوی الھندیہ المعروف بہ فتاویٰ عالمگیری میں ہے
   لايجوز للمرتد أن يتزوج مرتدۃ ولا مسلمۃ ولا کافرۃ اصلیۃ وکذلک لايجوز نکاح المرتدۃ مع احد کذا في المبسوط
  
مرتد کے لئے کسی عورت، مسلمان،کافرہ مرتدہ سے نکاح جائز نہیں اور یونہی مرتدہ عورت کا کسی بھی شخص سے نکاح جائز نہیں. جیسا کہ مبسوط میں ہے
(فتاوی عالمگیری ج ١ کتاب النکاح ص ٣١٠ /دار الکتب العلمیہ)

اب عمرو و بکر نے توبہ کس طرح سے کروائی اس کی تفصیل سوال میں مذکور نہیں عموماً لوگ توبہ کروا کے کلمہ پڑھا دیتے ہیں اس سے کوئی مرتد مسلمان نہیں ہوتا بلکہ ارتداد سے توبہ کے لئے پہلے عقائد باطلہ کی تردید ضروری ہے۔
لہٰذا اگر عمرو وبکر نے لڑکی کو مسلمان سمجھ کر نکاح پڑھایا تو یہ کفر ہے ان پر توبہ و تجدید ایمان و نکاح لازم ہے بصورت دیگر حرام ہے یہی حکم حاضرین اور زید کا ہے۔
اب سب اپنا محاسبہ کریں کہ کیا سمجھ کر شادی کی کیا سمجھ کر نکاح پڑھایا اور کیا سمجھ کر شرکت کی، بہر صورت تمام پر توبہ فرض ہے اگر وہ توبہ نہ کریں تو ان کا مذہبی بائیکاٹ کیا جائے۔
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 

 

وہابی سے نکاح کرنا اور پڑھانا کیسا ہے ؟

Wahabi Se Nimkah Padana Kaisa Hai?

About حسنین مصباحی

Check Also

سنی کا نکاح وہابی سے کرنا اور پڑھانا کیسا ہے ؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *