دوران تلاوت اسم مبارک حضور ﷺ سن کر انگوٹھا چومنا کیسا ہے؟

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ جو فاتحہ پڑھتے ہیں اس میں “ما کان محمد” آتا ہے تو اس میں حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا اسمِ گرامی سن کر انگوٹھا چومنا چاہیے یا نہیں؟
 سائل: غلام جیلانی، گجرات 
 
جواب

الجواب بعون الملک الوھاب

آیت کریمہ

مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَد مِّنْ رِّجَالِكُمْ  

(الأحزاب ٤٠) 
کی تلاوت کے وقت اسم مبارک حضورِ اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سن کر انگوٹھا چومنا نہ چاہیے۔
کیوں کہ تلاوتِ قرآن کے وقت تمام کام کاج روک کر مکمل توجہ سے قرآن مجید سننے کا حکم ہے۔
اس لیے اس وقت  چومنا نہ چاہیے۔
فقیہ فقید المثال امام احمد رضا خان قدس سرہ سے اسی طرح کا سوال ہوا کہ انگوٹھے چومنا وقت تلاوت آیہ کریمہ “ماکان محمد ابا احد من رجالکم” اور اذان میں لفظ اشھد انّ محمداً رسول اﷲ پر جائز ہے یانہیں؟
تو آپ نے جواباً ارشاد فرمایا
اذان سنتے وقت جائز بلکہ مستحب ہے اور آیہ کریمہ سنتے وقت جس طرح رائج ہے ناجائزہے۔ 
 
[فتاوی رضویہ مخرجہ، ج: ٢٤، ص:٥١٠، ٥١١، رضا فاؤنڈیشن لاہور]
اسی طرح اعلی حضرت امام احمد رضا خان قدس سرہ ایک دوسرے مقام پر رقم طراز ہیں
نماز میں یا خطبہ یا قرآن مجید سنتے وقت ( اسم مبارک حضورِ اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سن کر انگوٹھا چومنا) نہ چاہیے، نماز میں اس کی ممانعت تو ظاہر، اور استماع خطبہ وقرآن کے وقت یوں کہ اس وقت ہمہ تن گوش ہو کر تمام حرکات سے باز رہنا چاہیے۔
پنچایت ( پنچ آیت) کے وقت جو آیہ کریمہ “ماکان محمد ابا احد من رجالکم” پر اس قدر کثرت سے انگوٹھے چومے جاتے ہیں گویا صدہا چڑیاں جمع ہوکر چہک رہی ہیں یہاں تک کہ دور والوں کو قرآن عظیم کے بعض الفاظ کریمہ بھی اس وقت اچھی طرح سننے میں نہیں آتے۔ یہ فقیر کو سخت ناپسند وگراں گزرتا ہے صرف انگوٹھے لبوں سے لگا کر آنکھوں پر رکھنے میں اس وقت کوئی حرج نہ بھی ہو تو بوسہ تعظیم میں آواز نکلنے کا خود حکم نہیں۔
جیسے بوسہ سنگ اسود وآستانہ کعبہ وقرآن عظیم و دست و پائے علمائے وصلحاء نہ کہ ایسی آوازیں کہ چڑیاں بسیرالے رہی ہیں۔
 [فتاوی رضویہ مخرجہ، ج:٢٢ ص: ٣١٦، رضا فاؤنڈیشن لاہور]
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

 

کتبہ:محمد شفاء المصطفی المصباحي

سیتامڑھی ،بہار، انڈیا

مصدق

مفتی محمد ہاشم رضا مصباحی مد ظلہ العالی والنورانی  

قاضئ شہر شیموگہ

دوران تلاوت اسم مبارک حضور ﷺ سن کر انگوٹھا چومنا کیسا ہے؟

Daurane Tilawat Huzoor Ke Name Par Anguthe Chumna?

About حسنین مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *