سوال
بعدہ ایک سوال عرض ہے کہ
عقیقہ کروانے میں کتنے بکرے یا بکری ہونا چاہیے اور اس میں عمر بھی متعین ہے یا نہیں
مہربانی کرکے جواب عنایت فرمائیں
جوابـ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
لڑکے کے عقیقہ میں دو بکرے اور لڑکی کے عقیقہ میں ایک بکری ذبح کرنا افضل ہے اگر لڑکے کے لئے بھی ایک ہو تو بھی کافی ہے
صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
لڑکے کے عقیقہ میں دو بکرے اور لڑکی میں ایک بکری ذبح کی جائے یعنی لڑکے میں نر جانور اور لڑکی میں مادہ مناسب ہے۔ اور لڑکے کے عقیقہ میں بکریاں اور لڑکی میں بکرا کیا جب بھی حرج نہیں
(بہار شریعت ج ٣ ح ١٥ عقیقہ کا بیان مسئلہ نمبر ٧)
اعلٰی حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
کم سے کم ایك تو ہے ہی،اور پسر( لڑکے) کے لئے دو افضل ہیں،استطاعت نہ ہو تو ایك بھی کافی ہے۔
(فتاوٰی رضویہ ج۲۰ ص ۵۸۶ )
جی عقیقہ کے جانور میں عمر متعین ہے اگر بکرا یا بکری ذبح کی جائے تو ایک سال کا ہونا ضروری ہے کیونکہ عقیقہ کے جانور میں وہی شرائط ہیں جو قربانی کے جانور میں ہیں
صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
عقیقہ کا جانور اونھیں شرائط کے ساتھ ہونا چاہیے جیسا قربانی کے لیے ہوتا ہے
(بہار شریعت ج ١ ح ١٥ عقیقہ کا بیان مسئلہ نمبر ١٠)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب