مسلمان کے لئے مندر کی تعمیر کرنا کیسا ہے؟

سوال

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی غیر مسلم کسی مسلم مستری سے چھوٹے چھوٹے مندر بنانے کے لئے کہے تو مسلم کو از روئے شرع وہ کام کرنا جائز ہے یا نہیں؟
 سائل :محمدعتیق  بریلی یوپی

 
جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

تعمیر کا کام فی نفسہ جائز ہے اس لئے مندر کی تعمیر بھی جائز ہے اور اس کی اجرت حلال ہے کہ اجرت عمل کے عوض ہوتی ہے لیکن مسلمان کو اس سے بچنا چاہیے 

فتاویٰ عالمگیری میں ہے
ولو استأجر الذمی مسلما لیبنی له بیعة أو کنیسة جاز ویطیب له الأجر کذا في المحیط 
 
کتاب الاجارہ الباب الخامس عشر، الفصل الخامس ج ٤ ص ٥٠٩ ط :دار الکتب العلمیہ بیروت 
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب  

محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

Musalman ke liye Mandir Ki Tameer Karana Kaisa?

مسلمان کے لئے مندر کی تعمیر کرنا کیسا ہے؟

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *