سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا انسان صرف داڑھی کاٹنے سے ہی فاسق معلن ہوتا ہے یا اس کے علاوہ گناہ سے بھی ہوتا ہے نیز اگر داڑھی کاٹنے والا نماز پڑھائے تو نماز ہوگی یا نہیں؟
مدلل جواب عنایت فرمائیں
سائل :محمد اصغر رضا کشن گنج بہار
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
فاسق معلن ہر وہ شخص ہے جو علانیہ گناہ کبیرہ کا ارتکاب کرتا ہو یا صغیرہ پر اصرار کرتا ہو،اور ایک مشت سے ڈاڑھی کم کرنا بھی گناہ کبیرہ ہے لہٰذا اس کا مرتکب بھی فاسق معلن ہے اور فاسق معلن کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے۔
فتاوی رضویہ میں ہے
اگر فاسق معلن ہے کہ علانیہ کبیرہ کا ارتکاب یا صغیرہ پر اصرار کرتا ہے تو اسے امام بنانا گناہ ہے اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی کہ پڑھنی گناہ اور پڑھ لی تو پھیرنی واجب۔
(مخرجہ. ج ٦ ص ٦٠١)
فتاوی علیمیہ میں ہے کہ “داڑھی منڈانا یا ایک مشت سے کم رکھنا حرام ہے ۔
فتاوی علیمیہ میں ہے کہ “داڑھی منڈانا یا ایک مشت سے کم رکھنا حرام ہے ۔
حدیث شریف میں ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” انكهوا الشوارب واعفوا اللحى“ یعنی مونچھوں کو کم کرو اور داڑھیوں کو بڑھاؤ۔
حضرت علامہ اجل ’’علاءالدین حصکفی قدس سرہ فرماتے ہیں : “يحرم على الرجل قطع لحيته. اور فقیہ اعظم ہند حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں داڑھی بڑھانا سنن انبیاء سابقین سے ہے۔ اسے منڈانا یا ایک مشت سے کم کرانا حرام ہے۔
لہذا داڑھی منڈانے والا یا داڑھی کٹوا کے ایک مشت سے کم کرانے والا حرام کار اور سخت مجرم وگنہ گار فاسق معلن ہے۔ اسے امام بنانا گناہ اور اس کی اقتدا میں نماز نا جائز ہے۔ اگر پڑھ لی ہے تو دہرانا واجب ہے۔
(فتاوی علیمیہ جلد اول صفحہ۱۹۶ تا ۱۹۷/ شبیر برادرز لاہور)
(فتاوی علیمیہ جلد اول صفحہ۱۹۶ تا ۱۹۷/ شبیر برادرز لاہور)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد قمر الدین قادری غفر لہ
گینا پور ،بہرائچ شریف یوپی انڈیا