سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید فون پر کسی رشتے دار سے بات کررہا تھارشتے دار نے کہا کہ اپنی بیوی سے بات کرو تو زید نے کہا کہ میں نے تو اسے چھوڑدیا ہے اسے جواب دے دیا ہے۔ جب زید سے پوچھا گیا تو پہلے زید نے انکار کیا مگر جب حلف کی بات آئی تو زید نے اقرار کرلیا کہ ہاں میں نے یہ جملہ اپنی بیوی کے لیے کہا تھا کہ میں نے اسے چھوڑدیا ہے، اسے جواب دے دیا ہے۔
دریافت طلب امر یہ ہے کہ مذکورہ صورت میں زید کی بیوی پر طلاق واقع ہوئی یا نہیں، اگر ہوئی تو کونسی؟
مدلل جواب مرحمت فرمائیں۔
دریافت طلب امر یہ ہے کہ مذکورہ صورت میں زید کی بیوی پر طلاق واقع ہوئی یا نہیں، اگر ہوئی تو کونسی؟
مدلل جواب مرحمت فرمائیں۔
سائل :محمد ممتاز احمد منیار پور
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
میں نے اسے چھوڑ دیا ہے یہ الفاظ صریحہ میں سے ہے اور میں نے اسے جواب دے دیا ہے اس میں عرف کا اعتبار ہوگا اگر وہاں کے عرف میں الفاظ صریحہ کے لئے بولا جاتا ہو تو زید کی بیوی پر دو طلاق رجعی واقع ہوں گی اس صورت میں عدت کے اندر بغیر نکاح کے رجعت کر سکتا ہے۔ اور اگر وہاں کے عرف میں طلاق وغیر طلاق دونوں میں استعمال ہوتا ہو تو اس جملے سے ایک طلاق بائن ہوگی۔ اب ایک طلاق رجعی اور ایک طلاق بائن جمع ہو جائیں گی لہٰذا پہلی والی طلاق رجعی بھی اس بائن کے ساتھ مل کر بائن ہو جائے گی۔ اب اگر زید چاہے تو عورت کی رضامندی سے عدت میں یا بعد عدت مہر جدید کے ساتھ نکاح کر سکتا ہے حلالہ کی ضرورت نہیں۔
(ھکذا فی فتاویٰ فقیہ ملت ج ٢ ص ٤١ /٤٢)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد ذیشان مصباحی غفر لہ
دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا
مصدق
مفتی محمد طیب حسین صاحب امجدی مد ظلہ العالی
استاد :جامعہ امجدیہ رضویہ. گھوسی مئو یوپی انڈیا