سفید رنگ کے علاوہ کسی رنگ کا کفن دینا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سفید کے علاوہ دوسرے رنگ کا کفن دینا کیسا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
سائل :محمد عثمان بریلی شریف 
 

جواب


وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 الجواب بعون الملک الوہاب
سفید کفن دینا بہتر ہے لیکن اگر سفید کپڑا میسر نہ ہو تو دوسرے رنگ کا بھی کفن دیا جا سکتا ہے۔
البتہ پاک و صاف عمدہ اور بہتر ہو کہ مردے آپس میں ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں اور اچھے کفن کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔
بہار شریعت میں ہے کہ
 کفن اچھا ہونا چاہیے یعنی مرد عیدین و جمعہ کے لیے جیسے کپڑے پہنتا تھا اور عورت جیسے کپڑے پہن کر میکے جاتی تھی اُس قیمت کا ہونا چاہیے۔
حدیث میں ہے مُردوں کو اچھا کفن دو کہ وہ باہم ملاقات کرتے اور اچھے کفن سے تفاخر کرتے یعنی خوش ہوتے ہیں ، سفید کفن بہتر ہے۔ کہ
نبی صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنے مُردے سفید کپڑوں میں کفناؤ۔‘‘ مزید اسی میں ہے کہ ”کسم یا زعفران کا رنگا ہوا یا ریشم کا کفن مرد کو ممنوع ہے اور عورت کے لیے جائز یعنی جو کپڑا زندگی میں پہن سکتا ہے، اُس کا کفن دیا جا سکتا ہے اور جو زندگی میں ناجائز، اُس کا کفن بھی ناجائز۔
(ح ٤ ص۸۲۳/ مسئلہ نمبر۶/۵/ مکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی)
واللہ تعالٰی اعلم  

محمد قمر الدین قادری

گینا پور ،بہرائچ شریف یوپی انڈیا

 

سفید رنگ کے علاوہ کسی رنگ کا کفن دینا کیسا ہے؟

Safed Rang Ke Ilawa Kisi Rang Ka Kafan

About حسنین مصباحی

Check Also

زانی،شرابی اور چور کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی یا نہیں؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *