حلال چیزوں کو اپنے اوپر حرام کرنے والے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

سوال

 

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 بعد سلام کے عرض ہے کہ جو چیزیں اللہ تبارک وتعالیٰ نے حلال کی ہیں اگر کوئی شخص ان چیزوں کو اپنے اوپر حرام کہے مثلاً زید کہے کہ میرے لئے گائے بکری اونٹ کا گوشت حرام ہے تو کیا حکم ہے
جواب عنایت فرمائیں آپکی عین نوازش ہوگی
 سائل :محمد عثمان مصباحی بریلی شریف

جواب


وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

کسی کے اپنے اوپر حرام کو حلال یا حلال کو حرام کہہ دینے سے حلال چیز حرام یا حرام چیز حلال نہیں ہوتی
حدیث شریف میں ہے الحلال ما احل الله في کتابه والحرام ما حرم الله في کتابه البتہ ایسے شخص پر کفارہ لازم ہوگا کہ یہ بھی قسم کی ایک صورت ہے 
 بہار شریعت ج ۲ ح ۹ ص ۳۰۲ پر ہے
جو شخص کسی چیز کو اپنے اوپر حرام کرے مثلاً کہے کہ فلاں چیز مجھ پر حرام ہے تو اس کہدینے سے وہ شے حرام نہیں ہوگی کہ اللہ (عزوجل) نے جس چیز کو حلال کیا اسے کون حرام کرسکے مگر اس کے برتنے سے کفارہ لازم آئیگا یعنی یہ بھی قسم ہے 
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

فقیر محمد اشفاق عطاری

متعلم :جامعۃ المدینہ فیضان عطار نیپال گنج نیپال

 

Halal Chizon ko Apne Upar Haram Karne Wale Ka Hukm?

حلال چیزوں کو اپنے اوپر حرام کرنے والے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *