سوال
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا ہر دیوبندی اور نجدی کافر ہے یا ان میں کچھ ہیں اور کچھ نہیں وضاحت فرمائیں مہربانی ہوگی
سائل۔ یوسف برکاتی۔پتہ۔ لکھنؤ
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ہر دیوبندی، نجدی کافر نہیں بلکہ جو دیوبندی، وہابی علماۓ دیوبند کے کفریہ عقاٸد و عبارات سے واقف ہونے کے باوجود ان کو مسلمان اور اپنا دینی مقتدٰی و پیشوا مانے وہ کافر و مرتد اور اسلام سے خارج ہے
ورنہ جو ضروریات دین میں سے کسی بات کا انکار تو نہیں کرتا اور نہ ہی دیوبندی علماء کے کفریہ عقاٸد و عبارات سے واقف ہے صرف اپنی جہالت کی وجہ سے اپنے کو وہابی دیوبندی کہتا ہے
تو وہ کافر تو نہیں مگر گمراہ و بدمذہب ضرور ہےجیسا کہ

فتاوی علیمیہ میں ہے
اگر علماۓ دیوبند کے عقائد کفریہ کو جانتے ہوئے ان کو اپنا پیشوا اور مذہبی رہنما جانتا ہے تو وہ بھی دائرۂ اسلام سے خارج اور کافر ہے
اور اگر ان مولویوں کے عقائد کفریہ سے آگاہ نہیں ہے تو وہ بدمذہب اور گمراہ ہے

(فتاوی علیمیہ جلد دوم صفحہ ١٢١)
اور اعلٰی حضرت امام احمد رضا علیہ رحمة الرحمٰن فرماتے ہیں کہ :جو ان کے اقوال پر مطلع ہو کر انہیں کافر نہ جانے وہ بھی کافر ہے علمائے حرمین الشریفین نے بالاتفاق ان کی نسبت فرمایا ہے من شک فی کفرہ وعذابہ فقد کفر جو ان کے کفر میں شک کرے وہ بھی کافر ہے ہاں اگر واقع میں کوئی نووارد یا نرا جاہل یا ناواقف ایسا ہو جس کے کان تک یہ آوازیں نہ گیں اور وہ بوجہ ناواقفی محض انہیں کافر نہ سمجھا وہ اس وقت تک معذور ہے جبکہ سمجھانے سے فوراً حق قبول کرلے
(فتاوی رضویہ جلد ٩ صفحہ ٣١٣)
اور شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں :عوام کا عرف مدار حکم نہیں حکم کا دار و مدار حقیقی معنٰی پر ہے اس لیے ایسا شخص جو اپنے آپ کو دیوبندی کہتا ہو اور لوگ بھی اس کو دیوبندی کہتے ہوں وہ ان چاروں علماء دیوبند کو اپنا مقتدٰی و پیشوا مانتا ہو حتی کہ اہل سنت کو بدعتی بھی کہتا ہو مگر ان چاروں کی مذکورہ بالا کفریات پر مطلع نہیں تو وہ حقیقت میں دیوبندی نہیں اس کا یہ حکم نہیں کہ یہ شخص کافر ہو یا اس کی نماز جنازہ پڑھنی کفر ہو

(معارف شارح بخاری صفحہ ٩١٤ رضا اکیڈمی ممبٸی)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
فقیر محمد عمران خان قادری غفر لہ
نہروسہ پیلی بھیت یوپی