فی زماننا یہود ونصاری کا ذبیحہ کھانا کیسا ہے؟

سوال

 

السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کے دور کے یہود نصاریٰ کا ذبیحہ کھانا حلال ہے یا نہیں؟
بحوالہ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی ۔
 سائل: اظہر خان رضوی ایم پی 
 

جواب


وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 

نصاریٰ نے ذبح کرنا چھوڑ دیا ہے وہ اب گلا گھونٹتے ہیں اس لئے ان کا ذبیحہ مردار ہے اور اس کا کھانا حرام۔یہودیوں کا حال معلوم نہیں جو یہودی اپنے نبی اور کتاب پر ایمان رکھتے ہوں اور شرعی طور پر ذبح کرتے ہوں ان کا ذبیحہ حلال ہے اور جو نبی وکتاب پر ایمان نہ رکھتے ہوں یا شرعی طور پر ذبح نہ کرتے ہوں ان کا ذبیحہ مردار ہے اور اس کا کھانا حرام۔
 (ھکذا في حاشية الفتاوی الامجدیة ج ٣ ص ٣٠٠)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 
محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 

 

 

فی زماننا یہود ونصاری کا ذبیحہ کھانا کیسا ہے؟

Is Zamane ke Yahud o Nasara Ka Zabiha Khana Kaisa?

About حسنین مصباحی

Check Also

صرف بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھکر جانور ذبح کرنا کیسا ہے؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *