کیا غسل کرنے سے وضو ہو جاتا ہے

سوال

 

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اچھی طرح غسل کرنے کے بعد وضو کرنے کی ضرورت نہیں وضو رہتا ہے 
دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا زید کاکہنا درست ہے رہنمائی فرمائیں؟ 
 سائل : محمد ہارون قادری بلرامپور
 

جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 صورت مستفسرہ میں زید کا قول درست ہے۔ اگر اچھی طرح غسل کیا گیا ہو تو بعد غسل دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں جبکہ حدث لاحق نہ ہوا ہو کہ غسل میں وہ تمام اعضا دھل جاتے ہیں جن کا وضو میں دھونا ضروری ہے۔
فتاوی دیداریہ میں ہے کہ “غسل کے بعد دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں۔
(فتاوی دیداریہ جلد اول صفحہ۷۵)
فتاوی مرکز تربیت افتاء میں ہے کہ ” غسل کے بعد نماز کے لیے دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں جب کہ بعد غسل کوئی حدث لاحق نہ ہوا ہو

حدیث شریف میں ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم غسل کے بعد وضونہیں فرماتے۔الفاظ یہ ہیں

عن عائشة رضي الله تعالى عنها قالت كان النبي صلى الله عليه وسلم لا يتوضأ بعد الغسل

(مشکوۃ باب الغسل ص۴۸)

اور دوسری حدیث میں ہے:من توضأ بعد الغسل فليس منا یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص غسل کے بعد وضوکرے تو وہ میرے طریقہ پرنہیں۔
(کنز العمال حدیث نمبر ۲۶۲۴۹ ج۹) (فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد اول صفحہ۱۰۱/ فقیہ ملت اکیڈمی اوجھا گنج بستی)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 
 
محمد قمر الدین قادری غفر لہ
گیناپور بہرائچ شریف یوپی

 

 

کیا غسل کرنے سے وضو ہو جاتا ہے؟

 

Kya Ghusl Karne Se Wazu Hojata Hai?

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *