میں نماز نہیں پڑھوں گا کہنا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے کہ اگر کسی مسلمان سے نماز کے لئے کہا اور اس نے نماز پڑھنے کو منع کیا کہا میں نماز نہیں پڑھوں گا تو اس پر شریعت کا کیا حکم ہے رہنمائی فرمائیں

 سائل: محمد عامل رضا بریلوی

جواب 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 الجواب بعون الملک الوھاب
یہ جملہ بہت سنگین ہے فقہاء کرام نے اسے کفر تک فرمایا ہے لیکن چونکہ اس طرح کے جملوں سے نماز کی فرضیت کا انکار یا تحقیر مقصود نہیں ہوتی ہے اس لئے قائل کی تکفیر نہیں کی جائے گی لیکن اس پر توبہ واجب ہے۔
ہاں اگر قائل کا مقصد نماز کی تحقیر یا فرضیت کا انکار ہو تو ضرور مذکورہ جملہ کفر ہے۔
( ملخصا فتاویٰ شارح بخاری ج 2 ص 327) 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ: محمد زبیر رضوی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 

میں نماز نہیں پڑھوں گا کہنا کیسا ہے؟

Main Namaz Nahi Padunga Kehna Kaisa?

About حسنین مصباحی

Check Also

فاسق کون ہے اور اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ   کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *