مرد سسرال میں مسافر ہوگا یا نہیں ؟

سوال

 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی شخص نے ایسی جگہ سے شادی کی جس کی مسافت 92 کلو میٹر سے زیادہ ہے تو اب وہ سسرال میں 15 دن سے کم ٹھہرنے کی صورت میں قصر کرے گا یا نہیں؟ 

 سائل عتیق احمد سکونت ۔۔بریلی شریف

   جواب

وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 اگر سسرال کو وطن اصلی نہ بنائے یعنی بیوی کو مستقل طور پر وہیں رکھ کر زندگی گزارنے کا ارادہ نہ ہو تو مسافر ہوگا اور قصر کرے گا اور اگر وہیں رکھ کر زندگی گزارنے کا ارادہ ہو تو پھر سسرال وطن اصلی ہو جائے گا اور اس صورت میں سسرال پہونچتے ہی مقیم ہو جائے گا 
رد المحتار میں ہے 
 
ولو كان له أهل ببلدتين فأيتهما دخلها صار مقيماً، فإن ماتت زوجته في إحداهما وبقي له فيها دور وعقار قيل: لايبقى وطناً له إذ المعتبر الأهل دون الدار كما لو تأهل ببلدة واستقرت سكناً له وليس له فيها دار وقيل: تبقى اھ 
 
ج ٢ ص ٦١٤ ،مطلب فی الوطن الاصلی ووطن الاقامة، ط دار عالم الکتب ریاض

 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

 محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

 

About حسنین مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *