سوال
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
کسی مومن کو ناحق ایذا دینا ناجائز و حرام ،گناہ کبیرہ موجب لعنت اور حقوق العباد میں داخل ہے. اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
والذین یؤذون المؤمنین والمؤمنات بغیر ما اکتسبوا فقد احتملوا بھتانا وإثما مبینا
(الاحزاب/ ٥٨)
حدیث شریف میں ہے
من اٰذی مسلما فقد اٰذانی ومن اٰذانی فقد اٰذی الله
فقیہ فقید المثال اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں :مسلمان کو بغیر کسی شرعی وجہ کے تکلیف دینا قطعی حرام ہے
(فتاویٰ رضویہ ج ٢٤ ص ٢٥)
لہٰذا ایسے شخص کو چاہیے کہ فورا توبہ کرے اور عالم سے معافی مانگے ورنہ احادیث کریمہ اس بات پر شاہد ہیں کہ اللہ تعالیٰ حقوق العباد میں ملوث افراد کو تب تک معاف نہ فرمائے گا جب تک اصحاب حقوق معاف نہ کر دیں. حدیث شریف میں ہے
وإن صاحب الغیبة لایغفر له حتی یغفرھا له صاحبه
(مشکوٰۃ شریف)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد ذیشان مصباحی غفر لہ
دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا