علماء اور داڑھی کی توہین کرنے والے کا کیا حکم ہے؟

سوال

 

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام  ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی کسی سنی صحیح العقیدہ امام مسجد کو یہ الفاظ بولے کہ ایسے مولوی کی داڑھی میں پیشاب کروں تو اس کے لئے کیا حکم شرع ہے؟ 
 سائل :قاری سید نظر بخاری ضلع پونچھ جموں و کشمیر انڈیا

 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 علماء کی توہین بوجۂ علم اور داڑھی کی توہین بوجۂ سنت رسول اور شعار اسلام کفر ہے اور کسی ذاتی رنجش یا لڑائی جھگڑا کی وجہ سے ہو تو حرام ہے
لہٰذا قائل اپنا محاسبہ کرے کہ کس وجہ سے کہا اگر پہلی صورت ہو تو توبہ کرکے تجدید ایمان کرے اگر صاحب بیعت و زوجہ ہو تو تجدید نکاح وبیعت بھی کرے اور اگر دوسری صورت ہو تو توبہ کرکے معافی مانگے اور آئندہ ایسا نہ کرنے کا عہد کرے. اگر وہ ایسا نہ کرے تو اہل بستی اس کا بائیکاٹ کریں 
فتاویٰ رضویہ میں مجمع الانھر کے حوالے سے ہ
الإستخفاف بالأشراف والعلماء کفر ومن قال للعالم عویلم او لعلوی علیوی قاصدا به الإستخفاف کفر

(مخرجہ،ج ١٤ ص ٣٨٢)
 
 
فتاویٰ شارح بخاری میں ہے : داڑھی کی توہین اس نیت سے کرنا کہ یہ رسول اللہ ﷺ کی سنت ہے اسلام کے شعار میں سے ہے تو کفر ہے. لیکن لڑائی جھگڑنے میں پکڑ لینا، نوچ لینا یا داڑھی کو لیکر کوئی سخت کلمہ کہنا کفر نہیں حرام ضرور ہے
(ج ٢ ص ٣٥٩ ط :دائرة البرکات)
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 
 

محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 

 

علماء اور داڑھی کی توہین کرنے والے کا کیا حکم ہے؟

Olama Ki Dari Ki Tauhin Karne Wale Ka Hukm?

About حسنین مصباحی

Check Also

کیا مطلقا حدیث کا انکار کرنے والا کافر ہے؟

سوال السلام علیکم ورحم اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *