بدمذہبوں کے لیے دعائے مغفرت؟

سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ
بدمذہبوں کے لیے مغفرت کی دعا کرنا جائز ز ہے یا ناجایز ؟؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں سائل: محمد احمد

جوابـ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بدمذہب اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے کافر ہیں لہذا ان کے لئے وہی حکم ہوگا جو کافر و مرتد کا ہے ان کے لئے دعاء مغفرت کرنا جائز نہیں ہے

اللہ تعالیٰ نے سورۂ توبہ میں ارشاد فرمایا

مَا كَانَ لِلنَّبِیِّ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ یَّسْتَغْفِرُوْا لِلْمُشْرِكِیْنَ وَ لَوْ كَانُوْۤا اُولِیْ قُرْبٰى مِنْۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُمْ اَنَّهُمْ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ(۱۱۳)

نبی اور ایمان والوں کے لائق نہیں کہ مشرکوں کے لئے مغفرت کی دعا مانگیں اگرچہ وہ رشتہ دار ہوں جبکہ ان کے لئے واضح ہوچکا ہے کہ وہ دوزخی ہیں ۔
  تفسیر
 {مَا كَانَ لِلنَّبِیِّ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا:نبی اور ایمان والوں کے لائق نہیں۔}
شان نزول : اس آیت کا شانِ نزول یہ ہے کہ نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنے چچا ابوطالب سے فرمایا تھا کہ میں تمہارے لئے استغفار کروں گا جب تک کہ مجھے ممانعت نہ کی جائے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرما کر ممانعت فرمادی۔
(بخاری، کتاب التفسیر، باب ما کان للنبیّ والذین آمنوا۔۔۔ الخ، ۳ / ۲۴۰، الحدیث: ۴۶۷۵)

مِنْ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُمْ اَنَّهُمْ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ
جبکہ ان کے لیے واضح ہوچکا ہے کہ وہ دوزخی ہیں۔
 یعنی جب ان کیلئے ظاہر ہو چکا کہ وہ شرک پر مرے ہیں۔

 

(مدارک، التوبۃ، تحت الآیۃ: ۱۱۳، ص۴۵۷)

خیال رہے کہ کسی مشرک کا مرتے وقت تک مسلمان نہ ہونا اس بات کی علامت ہے کہ وہ کافر مرا لہٰذا اس پر اسلام کے احکام جاری نہیں ہوتے اگرچہ حقیقت حال کی خبر اللہ عَزَّوَجَلَّ کو ہے جیسے کسی کا مرتے وقت تک مسلمان رہنا اس کے اسلام پر مرنے کی علامت ہے اگرچہ اس کے خاتمہ کا حال ہمیں معلوم نہیں ،یہی آیتِ کریمہ کا مقصد ہے۔

اس آیت میں جو لفظ ” مشرکین” آیا ہے اس میں کافر و ملحد سب شامل ہیں

صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
جو کسی کافِر کیلئے اس کے مرنے کے بعد مغفِرت کی دُعا کرے یا کسی مُردہ مُرتد کو مرحوم(یعنی رحمت کیا جائے ) یا مغفور( یعنی مغفرت کیا جائے ) یا کسی مر ے ہوئے ہندو کو بَیْکُنْٹھ باشی(یعنی جنّتی) کہے وہ خود کافِر ہے ۔
 (بہارِ شریعت حصّہ۱ ص۹۷) 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب

محمد ذیشان رضا مصباحی

 

بدمذہبوں کے لیے دعائے مغفرت؟

Bad Mazhab KJe Liye Dua e Maghfirat?

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *