اوجھڑی کھانا کیسا ہے ؟

مسئلہ

اوجھڑی کھانا کیساہے؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں

جوابـ

اوجھڑی کھانا مکروہ تحریمی ہے اور مکروہ تحریمی کا گناہ حرام کے مثل ہے
در مختار میں ہے

کل مکروہ ای کراھۃ تحریم حرام ای کالحرام فی العقوبۃ بالنار

یعنی ہر مکروہ تحریمی استحقاق جہنم کا سبب ہونے میں حرام کے مثل ہے
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے

و یحرم علیھم الخبٰئث

نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم خبائث یعنی گندی چیزیں حرام فرمائیں  ، اور خبائث سے مراد وہ چیزیں ہیں جن سے سلیم الطبع لوگ گھن کریں اور انھیں گندی جانیں۔

امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں

اما الدم فحرام بالنص و اکرہ الباقیۃ مما لانھا مما تستخبثھا الانفس قال تعالیٰ و یحرم علیھم الخبئث

اس سے معلوم ہوا کہ حیوان ماکول اللحم کے بدن میں جو چیزیں مکروہ ہیں ان کا مدار خبث پر ہے اور حدیث میں مثانہ کی کراہت منصوص ہے اور بیشک اوجھڑی اور آنتیں مثانہ سے خباثت میں زیادہ نہیں تو کسی طرح کم بھی نہیں
ماخوذ فتاویٰ فیض الرسول ج 2 کتاب الذبح

:اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالٰی عنہ تحریر فرماتے ہیں
 حلال جانور کے سب اجزاء حلال ہیں مگر بعض کہ حرام یا ممنوع یا مکروہ ہیں
 (۱)رگوں کا خون(۲)پتّا(۳)پُھکنا(۴)و(۵)علامات مادہ ونر(۶)بیضے(۷)غدود(۸)حرام مغز(۹)گردن کے دو پٹھے کہ شانوں تك کھنچے ہوتے ہیں (۱۰)جگر کا خون(۱۱)تلی کا خون(۱۲)گوشت کا خون کہ بعد ذبح گوشت میں سے لکھتا ہے(۱۳)دل کا خون(۱۴)پت یعنی وہ زرد پانی کہ پتے میں ہوتاہے(۱۵)ناك کی رطوبت کہ بھیڑ میں اکثر ہوتی ہے(۱۶)پاخانہ کا مقام(۱۷)اوجھڑی(۱۸)آنتیں (۱۹)نطفہ(۲۰)وہ نطفہ کہ خون ہوگیا(۲۱)وہ کہ گوشت کا لوتھڑا ہوگیا(۲۲)وہ کہ پورا جانور بن گیا اور مردہ نکلا یا بے ذبح مرگیا۔

فتاویٰ رضویہ ج 20 ص 242/43 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب

محمد ذیشان رضا مصباحی

 

Ojhri Khana Kaisa hai?

اوجھڑی کھانا کیسا ہے ؟

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *