حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام کیا ہے نیز وہ مومن تھے یا نہیں؟

سوال

 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام کیا تھا ؟ اور وہ مومن تھے یا نہیں ؟ 
 جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
 سائل : حافظ محمد رضوان واحدی لکھیم پور کھیری

 
جواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 

حضرت ابرہیم علیہ السلام کے والد کا نام تارخ تھا آپ موحد و مومن تھے کیونکہ انبیائے کرام پاک اور طاہر و مطہر پشتوں اور شکموں میں منتقل ہوکر تشریف لاتے ہیں جیسا کہ تفسیر جلالین میں ہے کہ ” و اسمه تارخ آزر اسم عمى ” اھ یعنی آزر حضرت ابراہیم علیہ السلام کا چچا تھا آپ کے حقیقی والد تارخ تھے “

 (تفسیر جلالین ص 118 )

اور سیرۃ حلبی میں ہے

اجمع اهل الكتاب على ان آزر كان عمه و العرب تسمى العم ابا كما تسمى الخاله اماء ان اب ابراهيم اسمه كان تارخ 

یعنی اہل کتاب نے اجماع کیا ہے کہ آزر ابراہیم علیہ السلام کا چچا تھا اور عرب چچا کو اب کہتے تھے جیسے خالہ کو ماں کہتے ہیں اس معنی پر ابراہیم علیہ السلام کا باپ تارخ تھا نہ کہ آزر “

( سیرۃ حلبی ج 1 ص 48 )

اور تفسیر ابن کثیر میں ہے کہ

و ابو ابراهيم اسمه تارخ

یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام کے باپ ان کا نام تارخ ہے 

( تفسیر کثیر ج 2 ص 167 پ 7 سورہ انعام )

اور الاتقان فی علوم القرآن میں ہے کہ

” حكاه الكرمانى عجائبه و هو ابن آزر و اسمه تارخ “

( الاتقان فی علوم القرآن ج 2 ص 286 )

اور مصنف ابن ابی شیبہ میں صحیح روایت سے یہ بات ثابت ہے کہ

خَرَجْتُ مِنْ نِكَاحٍ، وَلَمْ أَخْرُجْ مِنْ سِفَاحٍ، مِنْ لَدُنْ آدَمَ إِلَى أَنْ وَلَدَنِي أَبِي وَ أُمِّي ، وَ لَمْ يُصِبْنِي مِنْ سِفَاحِ الْجَاهِلِيَّةِ شَيْءٌ

یعنی سیدنا آدم علیہ السلام سے لے کر میرے پورے نسب کے اعتبار سے میں نکاح کے ذریعے آیا ہوں بدکاری کے ذریعے نہیں یہاں تک کہ میرے ماں باپ نے مجھے پیدا کیا مجھے جاہلیت کی گندگی میں سے کوئی چیز نہیں پہنچی ” اھ

( مصنف ابن ابی شیبہ ج 6 ص 303 : مکتبة الرشد ریاض )

اور السیرة الحلبیة میں ہے کہ

ان آبا النبی صلی الله عليه وسلم غير الانبياء و امهاته الی آدم و حواء ليس فيهم کافر لان الکافر لا یوصف بانه طاهر

یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلہ نسب غیر انبیاء میں ، جس قدر آباء و امہات آدم و حواء تک ہیں ان میں کوئی کافر نہ تھا کیونکہ کافر کو پاک نہیں کہا جاسکتا

 (السیرة الحلبیة ج 1 ص 65 : دار الکتب العلمیہ بیروت)

 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب  

کریم اللہ رضوی

خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی

 

Hazrat Ibrahim Ke Walid Ka Name ?

حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام کیا ہے نیز وہ مومن تھے یا نہیں؟

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *