کیا مچھلی کی قربانی ہوسکتی ہے ؟

سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں
کیا مچھلی کی قربانی ہو سکتی ہے اگر ہو سکتی ہے تو ٹھیک ہے اگر نہیں ہو سکتی تو پھر کن کن جانوروں کی قربانی ہو سکتی ہے؟
نمبر وار نام بتائیں جن جانوروں کی قربانی ہو سکتی ہے
جواب بحوالہ عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

سائل : نور العین رضوی یوپی

جواب

وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہ
 صورت مسئولہ میں مچھلی کی قربانی نہیں ہو سکتی ہے
قربانی کے جانور تین قسم کے ہیں ان کے سوا کی قربانی جائز نہیں

بدائع الصنائع فَصْلٌ فِي مَحَلُّ إقَامَةِ الْوَاجِبِ فِي الْأُضْحِيَّةِ میں ہے

أَمَّا جِنْسُهُ فَهُوَ أَنْ يَكُونَ مِنْ الْأَجْنَاسِ الثَّلَاثَةِ الْغَنَمِ أَوْ الْإِبِلِ أَوْ الْبَقَرِ، وَيَدْخُلُ فِي كُلِّ جِنْسٍ نَوْعُهُ وَالذَّكَرُ وَالْأُنْثَى مِنْهُ وَالْخَصِيُّ وَالْفَحْلُ لِانْطِلَاقِ اسْمِ الْجِنْسِ عَلَى ذَلِكَ، وَالْمَعْزُ نَوْعٌ مِنْ الْغَنَمِ، وَالْجَامُوسُ نَوْعٌ مِنْ الْبَقَرِ بِدَلِيلِ أَنَّهُ يُضَمُّ ذَلِكَ إلَى الْغَنَمِ وَالْبَقَرِ فِي بَابِ الزَّكَاةِ وَلَا يَجُوزُ فِي الْأَضَاحِيّ شَيْءٌ مِنْ الْوَحْشِ

صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فتاویٰ عالمگیری کے حوالے سے فرماتے ہیں

 قربانی کے جانور تین قسم کے ہیں ۔ اونٹؔ ۱ ،گائےؔ ۲ ،بکریؔ ۳ ہرقسم میں اس کی جتنی نوعیں ہیں سب داخل ہیں نراور مادہ ،خصی اور غیر خصی سب کا ایک حکم ہے یعنی سب کی قربانی ہوسکتی ہے۔ بھینس گائے میں شمار ہے اس کی بھی قربانی ہوسکتی ہے۔ بھیڑ اور دنبہ بکری میں داخل ہیں ان کی بھی قربانی ہوسکتی ہے۔

 (بہار شریعت ج ٣ ح ١٥ قربانی کا بیان )

 

Machhli Ki Qurbani Ho Sakti Hai Kya?

کیا مچھلی کی قربانی ہوسکتی ہے ؟

About حسنین مصباحی

Check Also

قربانی کی دعا ذبح سے پہلے پڑھنی چاہئے یا بعد میں؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *