کیا اعلیٰ حضرت نے آل رسول کو اپنے کاندھوں پہ اٹھایا؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک شعر ہے تمہیں کیا پتہ ہے تمہیں کیا خبر ہے کہ آل پیمبر کا کیا مرتبہ ہے. لئے پالکی اپنے کاندھے پے دیکھو بریلی کا احمد رضا جا رہا ہے 
دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ نے سید کو پالکی میں بٹھا کر اپنے کاندھے پہ بٹھایا تھا ؟ 
 تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی 
 سائل محمد سہیل رضا قادری لکھیم پوری
 
جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
 جی امام اہلسنّت اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ نے آل رسول کو پالکی میں بٹھا کر اپنے کاندھوں پہ اٹھایا تھا. یہ واقعہ بالکل درست اور صحیح ہے علماء اہلسنت کی مختلف معتبر کتب میں یہ واقعہ مرقوم ہے 
 خلاصہ پیش خدمت ہے
اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ کی بریلی شریف ہی میں کسی صاحب کے یہاں دعوت ہوئی آپ کو لینے کے لیے پالکی بھیجی گئی آپ پالکی میں سوار ہو کر چلے ابھی کچھ ہی دور پہونچے تھے کہ آپ نے پالکی روکنے کے لیے کہا اور کہاروں (یعنی پالکی اٹھانے والوں سے) فرمایا آپ میں سے کوئی سید تو نہیں؟
حضور علیہ السلام کا واسطہ دینے پر ایک کہار نے اپنے سید ہونے کے بارے میں بتایا آپ نے سید صاحب سے معافی مانگی معافی ملنے کے بعد پالکی کو اپنے کاندھوں پر اٹھاکر سید صاحب کو پالکی پر بٹھایا
 ( انوار رضا ص ٤١٥ ملخصا مطبوعہ کارواں پریس لاہور) 
 ایسا ہی فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ کی مایہ ناز تصنیف خطبات محرم ص ٢٨٧ پر ہے
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد فرقان مصباحی غفر لہ


رامپور یوپی انڈیا
 ٢٤/ذوالقعدةالحرام ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *