حضور ﷺ کے نام مشترکہ قربانی کرنا ؟

سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
حضرت میرا ایک سوال ہے
کہ ایک جانور دو آدمی مل کے لائے ہیں اور اس میں تین تین حصے دونوں کی طرف سے ہیں اور ایک حصہ محمد مصطفےٰ صلی اللہٰ علیہ وسلم کی طرف سے کرنا چاہتے ہیں تو کیا ایسا کر سکتے ہیں
جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا

سائل   غلام حیدر

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
  صورت مسئولہ میں دونوں شخصوں کا مشترکہ طور حضور علیہ السلام کے نام قربانی کرنا درست ہے۔
: علامہ جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
 جس طرح یہ جائز ہے کہ چند مسلمان شریک ہو کر ایک بکرا خریدیں اور اس کی قربانی سرکار اقدس ﷺ کے نام یا کسی دوسرے بزرگ کے نام کریں کوئی قباحت نہیں اسی طرح کچھ مسلمان مشترکہ طور پر بڑا جانور خرید کر ساتواں حصہ کسی بزرگ یا حضور ﷺ کے نام قربانی کریں جائز ہے
(فتاویٰ فیض الرسول ج ٢ کتاب الاضحیہ ص ٤٤٦)

حضور ﷺ کے نام مشترکہ قربانی کرنا ؟

Huzoor  Ke Name Se Qurbani Karna?

About حسنین مصباحی

Check Also

قربانی کی دعا ذبح سے پہلے پڑھنی چاہئے یا بعد میں؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *