میت کی تصویر لینا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین درج ذیل سوالات کے بارے میں 
 الف میت کی تصویر لینا شرعاً کیسا ہے؟
  ب کیا میت کو غسل دینے والے کو خود غسل کرنا ہوگا؟
 المستفتی حبیب رضا رضوی بہار
 
جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 الف میت کی تصویر لینا اگر ضرورت شرعی کی بنیاد پر ہو تو لے سکتے ہیں
جیسے کہ اس زمانے میں ببینک یا لون کا مسئلہ اور بہت سی چیزیں ہیں کہ اگر مردہ کی تصویر نہ لی جائے تو کام نہ ہو پائے گا
تو ایسی صورت میں کوئی حرج نہیں
الاشباہ والنظائر میں ہے
الضرورات تبیح المحظورات

ہاں ایسے ہی یاد دہانی کے لیے شوق سے لینا ناجائز و گناہ ہے


 ب میت کو غسل دینے کے بعد غسل دینے والا خود ناپاک نہیں ہوجاتا
بہت ساری جگہوں میں دیکھا جاتا ہے کہ میت کو غسل دینے والے جب غسل سے فارغ ہوتے ہیں تو پھر اپنے لیے غسل کو ضروری سمجھتے ہیں یہ جہالت اور کم علمی ہے 
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


مفتی محمد طیب حسین صاحب امجدی


استاد:جامعہ امجدیہ گھوسی مئو یوپی انڈیا
 ٥/رجب المرجب ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *