مقتدی ثنا کے بعد تعوذ وتسمیہ پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ مقتدی امام کے پیچھے ثناء کے بعد تعوذ اور تسمیہ پڑھ سکتا ہے یا نہیں
 سائل علی حیدر پتہ پاکستان
 
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
 مقتدی ثناء کے بعد تعوذ اور تسمیہ نہ پڑھے اس لئے کہ وہ قرآت کے تابع ہیں اور مقتدی پر قرآت نہیں۔ 

بہار شریعت میں ہے:
نماز میں اعوذ و بسم ﷲ قراءت کے تابع ہیں اور مقتدی پر قراءت نہیں ، لہٰذا تعوذ و تسمیہ بھی ان کے لیے مسنون نہیں ، ہاں جس مقتدی کی کوئی رکعت جاتی رہی ہو تو جب وہ اپنی باقی رکعت پڑھے، اس وقت ان دونوں کو پڑھے
بہار شریعت ج اول حصہ سوم صفحہ نمبر ۵۲۳ مکتبہ المدینہ کراچی دعوت اسلامی
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد اشفاق عطاری

متعلم جامعۃ المدینہ فیضان عطار نیپال گنج نیپال

 ١٧/شعبان المعظم ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

امام مقتدیوں سے اونچائی پر ہو تو کیا حکم ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *