سوال
السلام عليكم ورحمۃ الله وبركاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسلئہ کے بارے میں کہ زید نے زلفیں رکھی ہوئی ہیں جو کہ ابھی چھوٹی ہیں تو زید ہیئر کیچ یا ہیئر پٹی لگا سکتا ہے یا نہیں؟
جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی
المستفتی محمد جنید پاکستان
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
زید کو اپنے بالوں میں ہیٸر کیچ یا ہیٸر پٹی لگانا جائز نہیں،کہ اس میں عورتوں کے ساتھ مشابہت ہے
اور عورتوں سے مشابہت ناجائز و گناہ ہے اور ایسے مردوں پر حدیث میں لعنت آٸی ہے
اور عورتوں سے مشابہت ناجائز و گناہ ہے اور ایسے مردوں پر حدیث میں لعنت آٸی ہے
جیسا کہ
حدیث شریف میں ہے
عن إبن عباس قال لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم المتشبهين من الرجال بالنساء والمتشبهات من النساء بالرجال
(سنن ابی داؤد ص٥٦٦)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
فقیر محمد عمران خان قادری غفر لہ
نہروسہ پیلی بھیت یوپی انڈیا
٦/شعبان المعظم ١٤٤٢ھ