قعدۂ اولی کے بجائے کھڑا ہو جانے پر لقمہ دینا اور لینا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ 
 کیا فرماتے ہیں علماۓ اہلسنت اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نماز مغرب میں قعدہ اولی میں بیٹھنے کے بجائے سیدھا کھڑا ہوگیا پھر کسی مقتدی نے لقمہ دیا تو زید واپس قعدہ کو چلا گیا اور التحیات پڑھکر واپس تیسری رکعت کیلئے کھڑا ہوا اور آخر میں سجدہ سہو کر لیا آیا کہ اس طرح نماز ہوگئی یا نہیں
 مدلل و مفصل قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں 
سائل :محمد انور خان علیمی شراوستی یوپی
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
صورت متذکرہ میں مقتدی نے لقمہ غلط دیا جسکے سبب مقتدی نماز سے باہر ہوگیا پھر امام نے اسے قبول کرتے ہوئے اس پر عمل کیا تو امام بھی نماز سے باہر ہوگیا سو امام کی نہ ہوئی تو کسی کی نماز نہ ہوئی لہذا صورت مسئولہ میں نماز دوبارہ ادا کریں
 فتاویٰ رضویہ میں ہے :اگر امام پورا کھڑا ہوگیا تھا اس کے بعد مقتدی نے بتایا تو مقتدی کی نماز اسی وقت جاتی رہی اور جب اسکے کہنے سے امام لوٹا تو اسکی بھی گئی اور سبکی گئی

(جلد سوم ص645 رضا اکیڈمی ممبئی)


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

خاک پائے علماء ابو فرحان مشتاق احمد رضوی

جامعہ فیض القرآن سلیم پور نزد کلیر شریف اتراکھنڈ
 
٢٠/ربیع الاول ١٤٤٣ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

امام مقتدیوں سے اونچائی پر ہو تو کیا حکم ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *