خارج نماز درود ابراہیمی پڑھنا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 درود ابراہیمی نماز کے علاوہ پڑھ سکتے ہیں کہ نہیں؟

برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی

 المستفتی :چراغ سمستی پور وارث نگر بہار
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 درود ابراھیمی اصل میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے لیے تجویز فرمائی ہے
 اللہ تبارک وتعالی نے ارشاد فرمایا
 
إن الله و ملائکته یصلون علی النبی یا ایھا الذین آمنوا صلوا علیه وسلموا تسلیما
اللہ تعالیٰ نے اس آیت کریمہ میں
ارشاد فرمایا کہ
بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں اے ایمان والو: تم بھی ان پر درود اور خوب خوب سلام بھیجو
 چونکہ قرآن  شریف میں دونوں چیزوں کا حکم دیا گیا ہے
درود اور سلام
اس لیے اگر نماز کے باہر صرف درود ابراھیمی پڑھیں گے تو ایک حکم سلام پر عمل نہیں ہوتا ہے
اس لیے تمام مفسرین کرام و محدثین عظام اپنی کتابوں میں سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کےساتھ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم لکھتے ہیں اس میں صلوۃ و سلام دونوں ہیں
اس لیے نماز میں درود ابراھیمی پڑھنا چاہیے کہ اس سے پہلے سلام پڑھا جاتا ہے
اور نماز کے بعد صلوۃ و سلام دونوں ہوں تاکہ ارشاد ربانی پر مکمل عمل ہوجائے 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


مفتی محمد طیب حسین صاحب امجدی


استاد:جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی مئو
 ٥/رجب المرجب ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *