حسین علیہ السلام کہنا کیسا ہے ؟



سوال



حسین علیہ السلام کہنا کیسا ہے

 سائل حبیب رضا
سیتا پور بجنور



جواب



وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
 صورت مستفسرہ کے تحت
اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
 علیہ السلام” لفظ بالاستقلال حضرات انبیائے کرام وملائکہ عظام علیہم الصلوۃ والسلام کے لئے خاص ہے ان کے غیر کے لئے استقلالا جائز نہیں حضور پر نور سیدناغوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کے لئے رضی اللہ تعالی عنہ کہنا چاہئے ۔
 واللہ تعالی اعلم۔

(فتاویٰ رضویہ ج ۱۹)

 حضرتِ صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ  علّامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی کی خدمت میں سُوال ہوا یاحُسین عَلَیْہِ السَّلَام  کہنا جائز ہے یا نہیں اور ایسا لکھنا بھی کیسا ہے اور پکارنا کیسا ہے ؟

حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان جواباً ارشاد فرماتے ہیں کہ یہ سلام جو نام کے ساتھ ذِکر کیا جاتا ہے یہ  سلامِ تَحِیَّت نہیں
(یعنی ملاقات کا سلام) نہیں   جو باہم ملاقات کے وَقت کہا جاتا ہے یا کسی ذَرِیعہ سے کہلایا جاتا ہے بلکہ اس (یعنی عَلَیْہِ السَّلَام  )سے مقصود صاحِبِ اِسم(یعنی جس کانام ہے اُس) کی تعظیم ہے  ۔
 عُرفِ اَہلِ اسلام نے اس سلام (یعنی عَلَیْہِ السَّلَام  لکھنے بولنے ) کو انبِیاء و ملائکہ کے ساتھ خاص کر دیا ہے ۔  مَثَلاً حضرتِ ابراھیم عَلَیْہِ السَّلَام  حضرتِ موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام  حضرتِ جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام  حضرتِ میکائیل عَلَیْہِ السَّلَام  ۔ لہٰذا غیرنبی و مَلَک(نبی اور فرشتے کے علاوہ)کے نام کے ساتھ عَلَیْہِ السَّلَام  نہیں کہنا چاہئے


(فتاویٰ امجدیہ جلد 4   صفحہ نمبر 143 تا 145)


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب




محمد نعمان اختر


ضلع کشن گنج بہار

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *