مسافر نماز جمعہ پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟

سوال

 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہکیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسافر جمعہ کی نماز پڑھا سکتا ہے یا نہیں
اگر پڑھاے تو کوئی حرج ہے یا نہیں؟
جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا 
 

جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
 مسافر نماز جمعہ پڑھا سکتا ہے پڑھانے میں کوئی حرج نہیں اگر چہ اس پر جمعہ کی نماز فرض نہیں
جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ بہارشریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ: جمعہ کی امامت ہر مرد کر سکتا ہے جو اور نمازوں میں امام ہو سکتا ہو اگرچہ اس پر جمعہ فرض نہ ہو جیسے مریض، مسافر، غلام یعنی جبکہ سلطان اسلام یا اس کا نائب یا جس کو اس نے اجازت دی؛ بیمار ہو یا مسافر تو یہ سب نماز جمعہ پڑھا سکتے ہیں
 
 ( بہار شریعت ج ۱ ص ۷۷۲ مکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی)

 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

فقیر محمد نعمان اختر عفی عنہ

 

مسافر نماز جمعہ پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟

Musafir Juma Ki Namaz Pad Sakta Hai

About حسنین مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *