اللہ ہر جگہ ہے ایسا کہنا کیسا ہے ؟



سوال




السلام علیکم
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ اللہ تعالی ہر جگہ ہے یہ کہنا کیسا ہے
کیا ایسا کہنے والا کافر ہے
حضرت رہنمائی فرمائیں مدلل جواب عنایت کریں

 سائل
محمد اکرم افضل پور مرادآباد



جواب



وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 صورت مسئولہ میں یہ نہیں کہنا چاہیے کہ اللہ تعالى ہر جگہ موجود ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ جہت و مکان سے پاک ہے البتہ اس طرح کہنے والا کافر نہ ہوگا
 علامہ مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں۔ جب لوگ بیٹھ کر آپس میں باتیں کرتے ہیں تو اللہ ان کے درمیان میں موجود ہوتا ہے ۔ایسا نہیں کہنا چاہیے،اس لئے کہ اللہ جگہ اور مکان سے پاک ہے۔

عقائد نسفی میں ہے



لایتمکن مکان 
اسی کے تحت شرح عقائد نسفی میں ہے

 

اذا لم يكن فى مكان لم يكن فى جه‍ة ولا علو ولا سفل ولا غيرھما


 (فتاویٰ فیض الرسول ج ١ ص ٣)


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب




مولانا محمد مبارک امجدی 
محمدی لکیھم پوری کھیری

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *