چالیسواں کا کھانا امیر لوگ کھا سکتے ہیں یا صرف فقیر؟

سوال

السلام علیکم
عرض یہ ہے کہ چالیسواں کا کھانا امیر لوگ کھا سکتے ہیں یا صرف فقیر؟

سائل :محمد رفیع 

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 تیجہ یا چالیسواں پر مردے کے نام سے کھانے پر فاتحہ خوانی ہوتی ہے اور ایصال ثواب کیا جاتا ہے یہ بلا شبہ جائز ہے اور کھانا صرف فقراء کو کھلانا چاہیے ، مگر عام طور پر آج کل جو اس موقع پر دوست و احباب اور رشتے داروں کو دعوت دیتے ہیں یہ منع ہے۔: جیساکہ حضور اعلی حضرت امام اہل سنت احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
 مردے کا کھانا صرف فقراء کے لئے ہو عام دعوت کے طور پر جو کرتے ہیں یہ منع ہے۔ غنی نا کھائے کما فی فتح القدیر و مجمع البرکات


 (فتاویٰ رضویہ جلد ٤ قدیم صفحہ ١٦٢)

 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب

مولانا محمد مبارک امجدی

لکھیم پور کھیری یوپی

 

چالیسواں کا کھانا امیر لوگ کھا سکتے ہیں یا صرف فقیر؟

Chaliswan Ka Khana Kiske Liye?

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *