یوم جمہوریہ کے موقع پر خوشی منانا اور مبارک بادی دینا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ 26 جنوری منانا کیسا ہے رہنمائی فرما کر عند اللہ ماجور ہوں
 المستفتی ۔آزاد احمد قادری ضلع دربھنگہ بہار
 
جواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 الجـــــواب بعون الملک الوھاب
 مسلمانان ہند کے لئے 26 جنوری اور 15اگست میں خوشی منانا اور مبارک بادی دینا بلاشک وشبہ جائز ودرست ہے جبکہ خلاف شرع کوئی کام نہ ہو – 
فتاویٰ فقیہ ملت میں ہے کہ : 15 اگست اور 26 جنوری ہر ہندوستانی کے لئے خوشی کا دن ہے ۔ کیونکہ 15 اگست کو انگریزوں کے ظلم و ستم اور بالا دستی سے تمام ہندوستانیوں کو آزادی ونجات ملی ہے – جس کی خاطر حضرت علامہ فضل حق خیر آبادی وغیرہ علمائے اہل سنت نے فتویٰ جہاد دیا تھا اور ہزاروں مسلمانان ہند نے اس کے لئے اپنی جانیں قربان کی تھیں اور 26 جنوری کو جمہور ہند کا دستور مرتب کیا گیا جس میں مسلمانوں کو اپنے بعض معاملات جیسے نکاح ، طلاق ، میراث ، وغیرہا میں احکام شرعیہ کے نفاذ کی اجازت ملی ، اس لئے یہ دونوں دن مسلمانان ہند کے لئے خوشی کے دن ہیں ، اور اظہار خوشی کے لئے جلوس نکالنا عوام و خواص میں متعارف ہے ۔ بشرطیکہ اس میں کسی ممنوعات شرعیہ کا ارتکاب نہ ہو ، مثلاً کسی مجسمہ یا کسی کافر کی تعظیم یا اس کو سلامی دینا یا کوئی غیر شرعی نعرہ لگانا وغیرہ
 (فتاویٰ فقیہ ملت جلد دوم صفحہ نمبر /٢٨٨) 
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


الطاف حسین قدری عفی عنہ

لکھیم پور کھیری یوپی الہند 

 ١٢/جمادی الثانی ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *