ہاتھ کے اشارے سے سلام کرنا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہاتھ اٹھا کر سلام کرنا کیسا ہے؟ 
 سائل: محمد انور خان علیمی شراوستی یوپی 

جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
 انگلیوں یا ہتھیلیوں کے اشارہ سے سلام کرنا ممنوع ہے۔ حدیث میں فرمایا گیا کہ انگلیوں سے سلام کرنا یہودیوں کا اور ہتھیلیوں کے اشارے سے سلام کرنا نصاریٰ کا طریقہ ہے۔
ہاں بوقت ضرورت لفظ کے ساتھ ساتھ ہاتھ سے اشارہ کرنے کی اجازت ہے (یعنی زبان سے بھی سلام کرے اور ہاتھ سے اشارہ بھی کرے)
 بہار شریعت میں ہے: ترمذی میں بروایت عَمْرْو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ ہے کہ رسول ﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا: ’’جو شخص ہمارے غیر کے ساتھ تَشَبُّہ(یعنی مشابہت کرے۔)کرے، وہ ہم میں سے نہیں ۔ یہودو نصاریٰ کے ساتھ تَشَبُّہ نہ کرو، یہودیوں کا سلام انگلیوں کے اشارے سے ہے اور نصاریٰ کا سلام ہتھیلیوں کے اشارے سے ہے۔‘‘ 
 بعض لو گ سلام کے جواب میں ہاتھ یا سر سے اشارہ کر دیتے ہیں، بلکہ بعض صرف آنکھوں کے اشارہ سے جواب دیتے ہیں یوں جواب نہیں ہوا، ان کو مونھ سے جواب دیناواجب ہے۔ 
 بہار شریعت ج ۳ ح ۱۶ ص ۴۶۵ مکتبہ المدینہ کراچی۔
 ریاض الصالحین میں ہے
 
عن أسماء بنت یزید رضی اللہ عنھا :ان رسول اللہ ﷺ مر فی المسجد یوما فألوی بیدہ بالتسلیم-رواہ الترمذی وقال حدیث حسن.
اس حدیث کی شرح میں امام نووی رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:کہ حضور علیہ السلام نے لفظ اور اشارہ دونوں کو جمع کیا صرف اشارے سے سلام نہیں کیا. اور اس کی تائید اس سے ہوتی ہے کہ ابو داؤد نے بھی اس حدیث کو نقل کیا اور اس میں فسلم علینا کے الفاظ زائد ہیں.
 ریاض الصالحین ص ٢٢٠ حدیث نمبر:٢٦٩٨/مطبوعہ:مجلس البرکات 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد اشفاق عطاری


خادم دارالافتاء سنی شرعی بورڈ آف نیپال 
٢٤/جمادی الأخری ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *