سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ کیا مجنوں اللہ کے ولی تھے بعض لوگ کہتے ہیں کہ اعلی حضرت نے ان کو ولی کہا ہے رہنمائی فرمائیں
سائل اصغر حسین پیلی بھیت شریف
جواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
مجدد اعظم اعلیٰ حضرت رحمہ اللہ نے سید الطائفہ جنید بغدادی کے حوالے سے فتاویٰ رضویہ شریف میں لکھا ہے کہ
ان مجنون بنی عامر کان من احباء ﷲ تعالٰی ستر شأنه بجنون بلیلٰی نقله الزرقانی فی شرح المواھب الشریفة من روضة العاشق لإبن القیم واستغربه
حضرت مجنون بنی عامر اولیاء سے تھے عشق لیلٰی کو پردہ کر رکھا تھا. امام زرقانی نے شرح مواہب الشریفہ میں روضۃ العاشق لابن قیم سے اسے نقل کرکے غریب کہا
(ج ١٥ ص ٣٠٦ ط مرکز اہلسنت برکات رضا)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد ذیشان مصباحی غفر لہ
دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا
٩/صفر المظفر ١٤٤٣ ھ