کیا خود کشی کرنے والے کی روح بھٹکتی ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
 علمائے کرام کی بارگاہ عرض ہے
کہ جو لوگ پھانسی لگا کر یا آگ لگا کر خود کشی کرتے ہیں تو کیا ان کی روحیں بھٹکتی پھرتی ہیں
 جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی
 
المستفتی محمد شیردین قادری متھرا یوپی
 
جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
 خود کشی کرنا ناجائز و حرام، گناہ کبیرہ ہے
لیکن خود کشی کرنے والوں کی روحیں بھٹکتی نہیں ہیں ۔بلکہ حسب مراتب مختلف مقامات میں رہتی ہیں۔کوئی آرام میں تو کوئی تکلیف میں۔ 
بہار شریعت میں ہے: “مرنے کے بعد مسلمان کی روح حسبِ مرتبہ مختلف مقامیوں میں رہتی ہے، بعض کی قبر پر ،بعض کی چاہِ زمزم شریف میں،بعض کی آسمان و زمین کے درمیان، بعض کی پہلے، دوسرے، ساتویں آسمان تک اور بعض کی آسمانوں سے بھی بلند،اور بعض کی روحیں زیرِ عرش قندیلوں میں ،اور بعض کی اعلیٰ عِلّیین میں مگر کہیں ہوں،اپنے جسم سے اُن کو تعلق بدستور رہتا ہے۔
 بہار شریعت ج ۱ ح ۱ ص ١٠١ مجلس المدینۃ العلمیہ
  واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

فقیر محمد اشفاق عطاری


خادم دارالافتاء سنی شرعی بورڈ آف نیپال
 ٤/رجب المرجب ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *