کھڑے ہو کر پیشاب کرنا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی شخص پیشاب خانہ میں کھڑے ہو کر پیشاب کرے تو اس پر کیا حکم ہے ؟
 سائل اقرار عطاری
 

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

  بلا عذر و مجبوری کھڑے ہو کر پیشاب کرنا مکروہ وناپسندیدہ ہے اور اس میں کافی نقصانات بھی ہیں

اسی طرح بہار شریعت ج ١ ح ٢ ص ٤٠٩ میں ہے 

 اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ سوال ہوا تو آپ نے فرمایا
کھڑے ہوکر پیشاب کرنے میں چار ٤ حرج ہیں
اوّل: بدن اور کپڑوں پر چھینٹیں پڑنا جسم ولباس بلاضرورت شرعیہ ناپاك کرنا اور یہ حرام ہے

دوم: ان چھینٹوں کے باعث عذابِ قبر کا استحقاق اپنے سر پر لینا

سوم: رہگزر پر ہو یا جہاں لوگ موجود ہوں تو باعثِ بے پردگی ہوگا بیٹھنے میں رانوں اور زانوؤں کی آڑ جاتی ہے اور کھڑے ہونے میں بالکل بے ستری اور یہ باعثِ لعنتِ الٰہی ہے

چہارم: یہ نصارٰی سے تشبّہ اور ان کی سنّتِ مذمومہ میں اُن کا اتباع ہے آج کل جن کو یہاں یہ شوق جاگا ہے اس کی یہی علّت اور یہ موجبِ عذاب وعقوبت ہے۔الله عزوجل فرماتا ہے 

 

لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّیۡطٰنِ ؕ 

شیطان کے قدموں پر نہ چلو 
 (فتاویٰ رضویہ مترجم ج ٤ ص ٥٨٥ /تا ٨٦) 
مزید تحریر فرماتے ہیں

تحریر فرماتے ہیں کہ کھڑے ہو کر پیشاب کرنا مکروہ سنت نصاری ہے رسولﷺ فرماتے ہیں 

 

من الجفاء ان یبول الرجل قائما

بے ادبی وبد تہذیبی ہے یہ کہ آدمی کھڑے ہو کر پیشاب کرے، 
 (رواہ البزار بسند صحیح عن بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ) 
اسے بزار نے بسند صحیح حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے 

 (فتاوی رضویہ مترجم ج ٤ ص ٥٩٩)
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد محبوب عالم امجدی غفر لہ

آزاد نگر نچلول ضلع مہراجگنج یوپی الہند

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *