چچا کا رضاعی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ زید نے ہندہ کی دادی کا دودھ پیا ہے اور اب زید ہندہ سے نکاح کرنا چاہتا ہے تو کیا زید ہندہ سے نکاح کر سکتا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں
 المستفتی سید اخلاق حسین شاہ امام مسجد سنی پونچھ جموں و کشمیر انڈیا
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
 زید کا ہندہ سے نکاح کرنا حرام ہے کیونکہ زید نے ہندہ کی دادی کا دودھ پیا تو زید ہندہ کا رضاعی چچا ہوا اور چچا کا اپنی بھتیجی سے نکاح کرنا حرام ہے خواہ نسبی ہو یا رضاعی۔حدیث پاک میں ہے کہ جو رشتہ نسب سے حرام ہوتا ہے وہ رضاعت سے بھی حرام ہوتا ہے

قال النبي صلى اللّٰه عليه وسلم في بنت حمزة لا تحل لي يحرم من الرضاعة ما يحرم من النسب هي بنت اخي من الرضاعة 


صحيح البخاري كتاب الشهادات حديث نمبر 2645 
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

محمد کوثر رضوی مرکزی غفر لہ


جامعۃ الرضا بریلی شریف یوپی
 ٢٥/ذوالقعدۃ الحرام ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

لڑکا، لڑکی خود ایجاب وقبول کر لیں تو نکاح منعقد ہوگا یا نہیں؟

سوال   السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے دین و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *