ٹیچرس ڈے /یوم اساتذہ منانا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ یومِ اساتذہ یعنی ٹیچرس ڈے منانا کیسا ہے؟ 
 سائل: محمد قاسم ندواسرائے گھوسی مئو یوپی
 
جواب


وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم: یوم اساتذہ منانے میں اساتذہ کی تعظیم اور انکے شکر و احسان کی بجا آوری ہے اور استاد کی تعظیم جس طرح بھی کی جائے جائز اور باعث اجروثواب ہے
 اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں :پیر واستاد علم دین کا مرتبہ ماں باپ سے زیادہ ہے وہ مربی بدن ہیں یہ مربی روح جو نسبت روح کو بدن سے ہے وہی نسبت استاد وپیر سے ماں باپ کو ہے 
 

کما نص علیہ العلامة الشرنبلالی فی غنیة ذوی الاحکام و قال فیه ذا ابو الروح لا ابو النطف

فتاویٰ رضویہ مترجم ج ٢٣ ص ٧٠١ مطبع :مرکز اہلسنت برکات رضا 
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد اشفاق عطاری


متعلم جامعۃ المدینہ فیضان عطار نیپال گنج نیپال
 ٢٨/محرم الحرام ١٤٤٣ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *