وہابی کی لڑکی سے شادی کرنا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان اسلام اس مسئلہ کے بارے میں کہ وہابی کی لڑکی سے سنی لڑکے کا نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟
 سائل :الطاف حسین عطاری
ریاسی جموں کشمیر .

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

الجواب بعون المک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب 
وہابی کی لڑکی اگر عقیدتاً وہابیہ ہی ہو تو اس سے نکاح کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ وہابیہ ،دیابنہ اپنے عقائد کفریہ،ضلالیہ کی بناء پر کافر و مرتد ہیں اور کافر و مرتد لڑکا، لڑکی سے کسی سنی صحیح العقیدہ لڑکا، لڑکی کا نکاح نہیں ہو سکتا 
الفتاوی الھندیہ المعروف بہ فتاویٰ عالمگیری میں ہے 


لايجوز للمرتد أن يتزوج مرتدۃ ولا مسلمۃ ولا کافرۃ اصلیۃ وکذلک لايجوز نکاح المرتدۃ مع احد کذا في المبسوط
مرتد کے لئے کسی عورت، مسلمان،کافرہ مرتدہ سے نکاح جائز نہیں اور یونہی مرتدہ عورت کا کسی بھی شخص سے نکاح جائز نہیں. جیسا کہ مبسوط میں ہے 
(فتاوی عالمگیری ج ١ کتاب النکاح ص ٣١٠ /دار الکتب العلمیہ)

 فتاویٰ فیض الرسول میں ہے 
وہابی دیوبندی تبلیغی اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے بحکم شرع بد مذہب گمراہ ہیں اور بدمذہبوں کے بارے میں خود نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں
  وان مرضوا فلا تعودوھم وان ماتوا فلا تشھدوھم وان لقیتموھم فلا تسلموا علیھم ولا تجالسوھم ولا تشاربوھم ولا تواکلوھم ولا تناکحوھم ولا تصلوا علیھم ولا تصلوا معھم
ترجمہ: اگر بدمذہب بد دین بیمار پڑیں تو ان کو پوچھنے نہ جاؤ اور اگر وہ مر جائیں تو ان کے جنازہ پر حاضر نہ ہو۔ اور ان کا سامنا ہو تو سلام نہ کرو۔ ان کے پاس نہ بیٹھو، ان کے ساتھ نہ پیو، ان کے ساتھ کھانا نہ کھاؤ۔ ان سے شادی بیاہ نہ کرو، ان کے جنازہ کی نماز نہ پڑھو، ان کے ساتھ نماز نہ پڑھو
یہ حدیث شریف ابو داؤد، ابن ماجہ، عقیلی اور ابن حبان کی روایات کا مجموعہ ہے 
 لہٰذا حدیث شریف سے واضح ہو گیا کہ وہابیوں، دیوبندیوں، مودودی جماعت والوں تبلیغی جماعت والوں اور رافضیوں سے شادی بیاہ کرنا، ان سے میل جول رکھنا ناجائز و حرام ہے ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں 

 (فتاویٰ فیض الرسول ج ١ کتاب النکاح ص ٦٠٤) 
 ہاں اگر تحقیق سے ثابت ہو جائے کہ لڑکی شیاطین وہابیہ و دیابنہ اور ان کی کتب ضلالہ سے براءت کرتی ہے اور اہل سنت و جماعت کے عقائد پر ایمان رکھتی ہے.تو اس سے نکاح جائز ہے

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

فقیر محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری

 ١٥/جمادی الاولیٰ ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

لڑکا، لڑکی خود ایجاب وقبول کر لیں تو نکاح منعقد ہوگا یا نہیں؟

سوال   السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے دین و …

One comment

  1. ایک شخص سے ہے جو سنی اور دیوبندی کی حقیقت سے نا واقف ہے لیکن اس کا باپ دادا دیوبندی سے جانا جاتا ہے تو کیا ویسے لڑکا، لڑکی سے نکاح کرنا،اور نکاح پڑھانا جایز ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *