نکاح کے بعد پتہ چلا کہ اہلحدیث ہے تو کیا حکم ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں عقائد کفریہ پر مطلع نہ ہونے کی صورت میں زید نے اپنی لڑکی کا نکا ح اہل حدیث کے یہاں کردیا پھر جب عقائد کفریہ پر مطلع ہوا تو زید نے کہا کہ اپنی لڑکی کو میں آہستہ آہستہ چھوڑونگا 
تو اب زید کے یہاں دعوت کھانا وکھلانا ورشتہ داری کرنا کیسا ہے مع حوالہ جواب عنا یت فرمائیں 
 المستفتی محمد عبد الحلیم خان قادری رضوی جامعی بہرائچ شریف 
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب 

وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 
اہل حدیث اپنے عقائد کفریہ ضلالیہ کی وجہ سے کافر و مرتد خارج از اسلام ہیں نہ ان سے نکاح جائز اور نہ ہی ان کے ساتھ کھانا پینا جائز. نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں
 
وان مرضوا فلا تعودوھم وان ماتوا فلا تشھدوھم وان لقیتموھم فلا تسلموا علیھم ولا تجالسوھم ولا تشاربوھم ولا تواکلوھم ولا تناکحوھم ولا تصلوا علیھم ولا تصلوا معھم
ترجمہ: اگر بدمذہب بد دین بیمار پڑیں تو ان کو پوچھنے نہ جاؤ اور اگر وہ مر جائیں تو ان کے جنازہ پر حاضر نہ ہو۔ اور ان کا سامنا ہو تو سلام نہ کرو۔ ان کے پاس نہ بیٹھو، ان کے ساتھ نہ پیو، ان کے ساتھ کھانا نہ کھاؤ۔ ان سے شادی بیاہ نہ کرو، ان کے جنازہ کی نماز نہ پڑھو، ان کے ساتھ نماز نہ پڑھو
 یہ حدیث شریف ابو داؤد، ابن ماجہ، عقیلی اور ابن حبان کی روایات کا مجموعہ ہے

 فتاویٰ عالمگیری میں ہے
 

لايجوز للمرتد أن يتزوج مرتدۃ ولا مسلمة ولا کافرۃ اصلیة وکذلك لايجوز نکاح المرتدۃ مع احد کذا في المبسوط 

مرتد کے لئے کسی عورت، مسلمان، کافرہ مرتدہ سے نکاح جائز نہیں اور یونہی مرتدہ عورت کا کسی بھی شخص سے نکاح جائز نہیں. جیسا کہ مبسوط میں ہے

 (فتاوی عالمگیری ج ١ کتاب النکاح ص ٣١٠ /دار الکتب العلمیہ)
 فلہذا نکاح مذکور منعقد ہی نہیں ہوا زید پر واجب ہے کہ فورا اپنی لڑکی کو الگ کرکے تعلق ختم کر دے اگر وہ ایسا نہ کرے تو اہل بستی اس کا بائیکاٹ کریں اگر نہیں کریں گے تو گنہگار ہوں گے. ہاں اگر زید کے یہاں کوئی نکاح کرے تو نکاح ہو جائے گا
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ٨/صفر المظفر ١٤٤٣ ھ


تصدیق


مفتی محمد ابو الحسن صاحب قادری مصباحی مد ظلہ العالی صدر شعبۂ افتا جامعہ امجدیہ گھوسی مئو و بانی جامعہ تاج الشریعہ بہرائچ 

About حسنین مصباحی

Check Also

لڑکا، لڑکی خود ایجاب وقبول کر لیں تو نکاح منعقد ہوگا یا نہیں؟

سوال   السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے دین و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *