سوال
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل لوگ شادی یا پھر کسی خوشی کے موقع پر نوٹوں کا ہار پہناتے یا پہنتے ہیں ایسا کرنا شرعاً کیسا ہے؟
زید کہتا ہے کہ درست ہے تو زید پر اور پہنانے یا پہننے والے پر کیا حکم شرع ہوگا
مدلل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
مدلل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
سائل محمد انور خان رضوی علیمی پتہ شراوستی یوپی
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
نوٹوں کا ہار پہننا اور پہنانا دونوں ناجائز ہے ،کیونکہ اس میں تصویر وغیرہ ہوتی ہیں جس سے اس کی تعظیم ہوگی اور تصویر کی تعظیم حرام ہے
فتاوی مرکز تربیت افتاء میں ہے: نوٹوں کا ہار ناجائز ہے ہار صرف پھول ہی کا جائز ہے اور مسئلہ مسئولہ میں نوٹوں کا ہار پہنانے کی رسم ناجائز ہے اس لیے ان سے بچیں
ج ٢ ،ص ٣٧٩ ۔مطبع ،فقیہ ملت اکیڈمی اوجھا گنج بستی
رہا زید کا اسے درست کہنا تو زید توبہ کرے کیونکہ غلط مسئلہ بیان کرنا سخت گناہ کبیرہ یے
اعلی حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: غلط مسئلہ بیان کرنا سخت شدید کبیرہ (گناہ )ہے ،اگر قصدا ہے تو شریعت پر افتراء ہے اور شریعت پر افتراء اللہ عزوجل پر افتراء ہے اور اللہ عزوجل فرماتاہے:ان الذین یفترون علی الله الکذب لایفلحون
(وہ جو اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں ان کا بھلا نہ ہوگا) ہاں اگر بے علمی سے ہے تو جاہل پر سخت حرام ہے کہ وہ فتوی دے ،حدیث شریف میں ہے :من افتی بغیر علم لعنته ملئکة السموات والارض
جو بغیر علم کے فتوی دے اس پر آسمان اور زمین کے فرشتے لعنت کرتے ہیں

فتاوی رضویہ ج ٢٣ ،ص ٧١١۔مطبع رضافاؤنڈیشن لاہور
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد سجاد حیدر شمسی
خطیب وامام جامع مسجد گلشن پور گیدری بہار
٢٥ /محرم الحرام ١٤٤٣ ھ