نعت پڑھتے وقت دوسرے شخص کا اللہ اللہ کہنا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

 ایک شخص نعت پڑھتا ہے اور دوسرا شخص اللہ اللہ کرتا ہے اس طرح کرنے کے بارے میں علماء کرام کیا فرماتے ہیں ؟
 جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
 سائل :نور العین رضوی بریلی شریف
 
جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
 صورت مسٸولہ میں نعت پاک کے ساتھ جس طرح ذکر کرنا رائج ہے کہ اس میں ڈھول سے مشابہ آواز پیدا ہوتی ہے اور اس ذکر کو بطور بیک گراؤنڈ کے نعت میں دلکشی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس سے  اکابر علماءِ کرام  نے  منع کیا ہے، اور بعض جگہ تو ذاکرین اللّٰہ تعالٰی کا ذکر ہی نہیں کرتے یا کرتے ہیں تو بگاڑ کر تاکہ اچّھی طرح دھمک پیدا ہو یہ سخت بے ادبی اور ناجائز ہے، اس ذکر کا سننا بھی منع ہے 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد عمران خان قادری غفر کہ

نہروسہ پیلی بھیت یوپی انڈیا 

 ٢١/جمادی الأخری ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *